AI generated image
الف نیوز| 4 مئی 2026
انتخابات 2026 کے نتائج باہر آنے بعد M. K. Stalin (وزیرِ اعلیٰ تمل ناڈو) کی جانب سے عوام کے لئے پیغام کا اردو اور انگریزی ترجمہ درج ذیل ہے:
اردو ترجمہ
ہم عوام کے فیصلے کو سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے قبول کرتے ہیں اور کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہم نے متعدد فلاحی منصوبے نافذ کیے اور تمل ناڈو کے عوام کو اچھی حکمرانی فراہم کی۔ ہم نے ریاست کو ہر میدان میں ترقی دی۔ انتخابی میدان میں ہم نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ مانگے۔
ہم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان فلاحی اسکیموں کے تسلسل کے لیے ہمیں ووٹ دیں جو ہم نے نافذ کیں۔
میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام تمل ناڈو کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دراوڑی ترقیاتی کزگم کی قیادت میں قائم سیکولر اور ترقی پسند اتحاد کی حمایت میں ووٹ دیا۔
میں نے صرف ووٹ دینے والوں کے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے بھی حکومت چلائی جنہوں نے ووٹ نہیں دیا۔
میں سب کے ساتھ مخلص رہا اور اپنے ضمیر کے مطابق کام کیا۔
میں نے اپنی طاقت سے بڑھ کر محنت کی۔ میں اپنے ان ساتھیوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے ساتھ میدان میں سرگرم رہے اور جو میرے دل کے قریب ہیں، اور میرے رہنما کلاٸنر کے چاہنے والے ہیں۔
میں ان اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں، منتظمین اور کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔
اپنی سیاسی زندگی میں میں نے بڑی کامیابیاں بھی دیکھی ہیں اور ناکامیوں کا بھی سامنا کیا ہے۔
لہٰذا میرے لیے اصل اہمیت نظریے اور اصولوں کی ہے، نہ کہ صرف جیت یا ہار۔
اسی لیے دراوڑی ترقیاتی کزگم کا سیاسی سفر بغیر رکے جاری رہے گا۔
اب تک عوام کے لیے ایک بہترین حکمران جماعت کے طور پر کام کرنے والی ڈی ایم کے، آئندہ ایک مؤثر اپوزیشن کے طور پر کام کرے گی۔
English Translation of M.K. Stalin’s message to the people of Tamil Nadu
We humbly accept the people’s verdict and extend our congratulations to those who have won.
Over the past five years, we implemented numerous welfare schemes and provided good governance to the people of Tamil Nadu. We elevated the state in every sphere. In the election arena, we sought votes based on our achievements.
We campaigned seeking votes to ensure the continuation of the welfare schemes we delivered to the people.
I express my heartfelt gratitude to all the people of Tamil Nadu who supported and voted for the secular and progressive alliance led by the Dravida Munnetra Kazhagam (DMK).
I governed not only for those who voted for us, but also for those who did not.
I remained sincere to all and acted according to my conscience.
I worked beyond my limits. I also extend my sincere thanks to my colleagues who stood with me in the field and to all the devoted followers of my beloved leader Kalaignar.
My thanks also go to the leaders, administrators, and workers of our allied movements who stood shoulder to shoulder with us.
In my public and political life, I have witnessed great victories as well as faced defeats.
Therefore, what matters most to me are ideals and principles, not merely victory or defeat.
Hence, the political journey of the DMK will continue without interruption.
Having served as an effective ruling party so far, the DMK will now function as a strong and constructive opposition.








Leave a Reply