25°
Sunny, May 30, 2026 in Kathmandu
ممبئی کا اقتدار بدلا — ٹھاکرے قلعہ 28 برس بعد سرنگوں

ممبئی، جو برصغیر کی معاشی سانسوں کی دھڑکن ہے، آج ایک نئے سیاسی باب میں داخل ہو چکی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ ممبئی (BMC) کے انتخابات میں مہایوتی اتحاد نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو دہائیوں تک ناقابلِ تصور سمجھا جاتا تھا۔
28 برس سے ٹھاکرے خاندان کے زیرِ اثر رہنے والا یہ طاقتور بلدیاتی قلعہ اب ایک نئے سیاسی نظم کے سپرد ہو چکا ہے۔

دیویندر فڈنویس کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی سابقہ انتخابی حدوں کو توڑتے ہوئے 227 میں سے 88 نشستوں پر کامیابی یا سبقت حاصل کی، جبکہ اتحادی ایک ناتھ شندے کی شیوسینا نے 28 نشستوں پر برتری دکھا کر اتحاد کو واضح اکثریت سے ہمکنار کیا۔

یہ فتح صرف عددی برتری نہیں، بلکہ مہاراشٹر کی سیاست میں طاقت کے توازن کی ایک خاموش مگر گہری تبدیلی ہے۔

تاہم، سیاسی تاریخ کا ایک باب ابھی مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔
ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا نے مشکلات کے باوجود 72 نشستوں پر سبقت حاصل کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ روایت، شناخت اور وراثت کو محض انتخابی نتائج سے مٹایا نہیں جا سکتا۔

الف نیوز کے نزدیک، یہ نتیجہ صرف اقتدار کی تبدیلی نہیں بلکہ اس سوال کا جواب بھی ہے کہ کیا ترقی کا بیانیہ جذباتی سیاست پر غالب آ چکا ہے؟
یا یہ صرف ایک عارضی سیاسی لہر ہے، جس کے نیچے تاریخ کی ضدی جڑیں اب بھی سانس لے رہی ہیں؟

Mumbai Changes Guard — Thackeray Citadel Falls After 28 Years

Mumbai, the financial heartbeat of India, has witnessed a historic political shift.
In the Brihanmumbai Municipal Corporation (BMC) elections, the Mahayuti alliance has dismantled a fortress that stood firmly under the Thackeray legacy for nearly three decades.

Under the leadership of Devendra Fadnavis, the BJP delivered a record-breaking performance, winning or leading in 88 of the 227 wards, surpassing its earlier high.
Its ally, the Shiv Sena led by Eknath Shinde, added 28 seats, taking the alliance comfortably beyond the majority mark.

This victory signals more than electoral success — it reflects a deeper recalibration of power in Maharashtra’s urban politics.

Yet, the Thackeray chapter refuses to fade quietly.
Despite losing the party symbol and facing internal fractures, Uddhav Thackeray’s faction remains competitive, leading in 72 wards, a reminder that political legacy still commands emotional loyalty.

For Alif News, this verdict raises a defining question of our times:
Has the politics of development overtaken the politics of legacy — or is this merely a pause in a longer historical rhythm?


Leave a Reply

جنگِ خلیج کے دو پہلو!

یہ جنگ ہماری نہیں مگر سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہو رہا ہے مشتاق احمد وانمی ہم چاہے اپنے پروفائل میں خامنہ ای کی تصویر لگائیں، اسرائیل چاہے ترقی کرتا ہوا کوئی ڈرون یا میزائل دکھا کر جشن منائے، مگر اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خلیج میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آرام…

Keep reading

عبد الباری مخلص کے اعزاز میں آج شہرِ وانمباڑی میں تکریم و تہنیتی اجلاس

عبدالباری مخلص درویشِ اردو آج بروز ہفتہ وانمباڑی کی ادبی اور سماجی فضا ایک یادگار لمحے کی گواہ بننے جا رہی ہے، جہاں اردو زبان و ادب کے ایک خاموش مگر درخشاں خادم، ڈاکٹر پی۔ ایس۔ عبدالباری مخلص کے اعزاز میں تکریم و تہنیت کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب ان کی…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading