25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
مجلس ِ تذکرۂ محاسن

تذکرۂ محاسنِ حیات و خدمات
حضرت جی مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

آمبور (الف نیوز):
مسجد ہاشم، آمبور، تمل ناڈو میں بروز پیر، ۸ رجب المرجب،  مطابق 29 دسمبر 2025ء بعد نمازِ مغرب ایک نہایت باوقار، پُراثر اور روح پرور مجلسِ تذکرۂ اوصاف و محاسن، حیات و خدمات منعقد ہوئی۔ یہ مجلس عالمِ اسلام کی عظیم روحانی و علمی شخصیت حضرت اقدس مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی، اصلاحی اور روحانی خدمات کے اعتراف و یاد کے لیے منعقد کی گئی۔


اس بابرکت اور ایمان افروز مجلس کی صدارت حضرت مولانا قاری کلیم اللہ صاحب دامت برکاتہم (خلیفۂ مجاز حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ) نے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ کی سادگی، اخلاص، جذبۂ اصلاحِ نفس اور امت کی فکری و روحانی تربیت میں ان کی گراں قدر خدمات کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا، اور اس حقیقت پر زور دیا کہ حضرت جی کی زندگی سراپا دعوت، کردار اور تزکیۂ باطن کا نمونہ تھی۔


اس مجلس میں بطور مہمانانِ خصوصیحضرت مولانا محمد سلمان صاحب نقشبندی بجنوری زید مجدہم(استاذِ حدیث دارالعلوم دیوبند و خلیفۂ حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ)اورمفسرِ قرآن حضرت مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی عمت فیوضہم(سرپرست خانقاہ دارالاحسان، بنگلور و خلیفۂ حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ)نے شرکت فرمائی۔


مہمانانِ خصوصی نے اپنے پُراثر اور فکر انگیز خطابات میں حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب رحمہ اللہ کی خانقاہی خدمات، دعوت و اصلاح کے حکیمانہ اسلوب، اور عالمی سطح پر ان کی دینی و روحانی کاوشوں کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ کا مشن اور ان کی تعلیمات آج کے پُرفتن دور میں امتِ مسلمہ کے لیے چراغِ راہ اور سرچشمۂ ہدایت کی حیثیت رکھتی ہیں، اور ان کے تربیت یافتہ خلفاء و متعلقین کے ذریعے یہ فیض آج بھی جاری و ساری ہے۔


مجلس کے اختتام پر حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری مدظلہ نے حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کی اصلاح، اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے رقت آمیز دعا فرمائی، جس پر حاضرین کی آنکھیں نم اور دل منور ہو گئے۔


اس بابرکت مجلس میں مختلف علاقوں سے حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی عقیدت و محبت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کثیر تعداد میں احباب نے شرکت فرمائی۔ حاضرینِ مجلس نے اس روحانی اجتماع کو نہایت مفید، دلوں کو تازگی بخشنے والا اور ایمان میں اضافہ کا سبب قرار دیا۔
مجلس کے اختتام پر منتظمینِ مسجد کی جانب سے باہر سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں اور شرکائے مجلس کے لیے پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ALIF NEWS | Spiritual Gathering


Remembrance Assembly on the Life and Services of Hazrat Ji
Maulana Hafiz Pir Zulfiqar Ahmad Naqshbandi Mujaddidi (RA)


Ambur, Tamil Nadu:A dignified and spiritually enriching Majlis-e-Tazkirah (Remembrance Assembly) highlighting the noble qualities, life, and services of Maulana Hafiz Pir Zulfiqar Ahmad (Rahmatullahi Alaih) was held at Masjid Hashim, Ambur, on Monday, 8th Rajab al-Murajjab (29 December 2025), after Maghrib prayers.


The blessed gathering was organized to pay tribute to one of the most eminent spiritual and reformative personalities of the Islamic world, whose life was devoted to faith, self-purification, and moral revival.


The session was presided over by Maulana Qari Kaleemullah (Damat Barakatuhum), an authorized Khalifah of Hazrat Pir Sahib (RA). In his presidential address, he shed light on the simplicity, sincerity, and deep concern for self-reformation that characterized Hazrat Pir Sahib’s life, emphasizing his invaluable contribution to the spiritual and intellectual upbringing of the Ummah.


Distinguished Guests
The gathering was further graced by the presence of:
Maulana Muhammad Salman Naqshbandi Bijnori (Zaid Majdahum) — Teacher of Hadith at Darul Uloom Deoband and Khalifah of Hazrat Pir Sahib (RA)
Maulana Syed Muhammad Talha Qasmi Naqshbandi (Ummat Fuyuzuhum) — Renowned Qur’anic Exegete, Patron of Khanqah Darul Ihsan, Bengaluru, and Khalifah of Hazrat Pir Sahib (RA)


Key Reflections
In their deeply moving addresses, the distinguished guests elaborated on Hazrat Pir Zulfiqar Ahmad Sahib’s khanqah-centered reformative mission, his method of spiritual training, and his tireless efforts in spreading the message of inner purification and moral discipline across the globe. They highlighted how his spiritual legacy continues through his trained successors and disciples worldwide.
The speakers emphasized that in today’s age of trials and moral confusion, the mission and teachings of Hazrat Pir Sahib (RA) serve as a guiding light for the Ummah.


Concluding Supplication


At the conclusion of the gathering, Maulana Muhammad Salman Bijnori (DB) led a special supplication, praying for the elevation of Hazrat Pir Sahib’s ranks, the moral and spiritual reformation of the Muslim Ummah, and peace, stability, and well-being for the nation and humanity at large.


Public Participation & Hospitality


A large number of devotees and admirers from various regions attended the gathering, expressing their love and reverence for Hazrat Pir Sahib (RA). The participants described the assembly as profoundly beneficial and spiritually uplifting.


The event concluded with the mosque management arranging a gracious dinner for guests who had traveled from outside the city.

Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
دسمبر 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading