25°
Sunny, May 30, 2026 in Kathmandu
عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں کے قریب واقع 717 ٹاسماک دکانیں بند کرنے کا حکم

تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ C. جوزف وجئے کا مثبت حکم

تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ C. Joseph Vijay نے ریاست بھر میں قائم ان سرکاری شراب دکانوں (TASMAC) کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جو عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور بس اڈوں کے قریب واقع ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ کارروائی دو ہفتوں کے اندر مکمل کی جائے گی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بند کی جانے والی 717 دکانوں میں سے 276 عبادت گاہوں کے 500 میٹر کے دائرے میں قائم ہیں، 186 تعلیمی اداروں کے قریب جبکہ 255 بس ٹرمینس کے اطراف واقع ہیں۔ اس وقت تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن (TASMAC) ریاست بھر میں 4,765 شراب کی دکانیں چلا رہی ہے۔

ریاست میں خاص طور پر خواتین اور کئی سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے عرصۂ دراز سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ شراب کی فروخت کو محدود کیا جائے کیونکہ اس کے سماجی اثرات خاندانوں، نوجوانوں اور عوامی ماحول پر پڑ رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ وجے نے 10 مئی کو حلف لینے کے بعد اپنی ابتدائی حکومتی ترجیحات میں عوامی فلاح، خواتین کے تحفظ اور منشیات و نشہ آور اشیاء کے خلاف اقدامات کو نمایاں رکھا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کو ایک ایسے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو سماجی ماحول کو نسبتاً محفوظ اور پُرسکون بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔


Tamil Nadu CM Vijay Orders Closure of 717 TASMAC Shops Near Schools and Places of Worship

Tamil Nadu Chief Minister C. Joseph Vijay has directed the closure of 717 State-run TASMAC liquor outlets located near educational institutions, places of worship, and bus terminuses across the State within the next two weeks.

According to an official release, 276 of these shops are situated within 500 metres of religious places, 186 near educational institutions, and 255 close to bus stands and transport hubs. TASMAC currently operates 4,765 liquor retail outlets across Tamil Nadu.

The demand for restricting liquor sales has long been raised by women’s groups, social activists, and several political parties, who argue that the widespread presence of liquor shops negatively affects families, youth, and the social environment.

Since assuming office on May 10, Chief Minister Vijay has highlighted public welfare, women’s safety, and anti-narcotics measures among his administration’s top priorities. The latest move is being viewed as an attempt to create a safer and more socially responsible public atmosphere in the State.

Leave a Reply

جنگِ خلیج کے دو پہلو!

یہ جنگ ہماری نہیں مگر سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہو رہا ہے مشتاق احمد وانمی ہم چاہے اپنے پروفائل میں خامنہ ای کی تصویر لگائیں، اسرائیل چاہے ترقی کرتا ہوا کوئی ڈرون یا میزائل دکھا کر جشن منائے، مگر اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خلیج میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آرام…

Keep reading

عبد الباری مخلص کے اعزاز میں آج شہرِ وانمباڑی میں تکریم و تہنیتی اجلاس

عبدالباری مخلص درویشِ اردو آج بروز ہفتہ وانمباڑی کی ادبی اور سماجی فضا ایک یادگار لمحے کی گواہ بننے جا رہی ہے، جہاں اردو زبان و ادب کے ایک خاموش مگر درخشاں خادم، ڈاکٹر پی۔ ایس۔ عبدالباری مخلص کے اعزاز میں تکریم و تہنیت کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب ان کی…

Keep reading
مئی 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading