25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے (Impeachment) کی تحریک

الف نیوز شمارہ نمبر: 169 | تاریخ: 3 اپریل 2026 | مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد


چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف تحریکِ مواخذہ

سیّد اکبر زاہد

ہندوستان کے جمہوری منظرنامے میں ایک غیر معمولی اور تشویشناک پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے (Impeachment) کی تحریک نے ادارہ جاتی وقار، آئینی ذمہ داری اور اخلاقی اختیار پر ایک سنجیدہ سوال کھڑا کر دیا ہے۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے تعلق رکھنے والے 193 اراکین — جن میں 130 لوک سبھا اور 63 راجیہ سبھا کے ارکان شامل ہیں — نے اس تحریک کی حمایت کی ہے۔ یہ اقدام مغربی بنگال سے شروع ہوا اور جلد ہی ایک وسیع سیاسی احتجاج کی شکل اختیار کر گیا۔

الزامات کی نوعیت نہایت سنگین ہے:
چیف الیکشن کمشنر پر جانبدارانہ اور امتیازی طرزِ عمل، ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (SIR) کے ذریعے مبینہ طور پر بڑی تعداد میں ووٹروں کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے، آئینی اختیارات کے یکطرفہ استعمال، اور انتخابی دھاندلی کی شکایات کی تحقیقات میں دانستہ رکاوٹ ڈالنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، ناقدین کا کہنا ہے کہ:

  • آئین کا آرٹیکل 324، جو الیکشن کمیشن کو غیر جانبدارانہ نگرانی کا اختیار دیتا ہے، اب مبینہ طور پر کنٹرول کے آلے میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے
  • آرٹیکل 14 (برابری کا حق) کو من مانے اور امتیازی فیصلوں کے ذریعے مجروح کیا گیا
  • آرٹیکل 19(1)(a) (آزادیٔ اظہار) اس وقت کمزور پڑ جاتی ہے جب ووٹر کے حق کو شک کی نگاہ سے دیکھا جائے
  • اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کے اصول ادارہ جاتی جانبداری سے متاثر ہوتے نظر آتے ہیں

یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اس سطح کی باضابطہ کارروائی کی گئی ہو۔ اپوزیشن جماعتوں اور الیکشن کمیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے اس اقدام کو ایک بڑے سیاسی اور جمہوری بحران کی علامت بنا دیا ہے۔

یہ صورتحال ایک گہرا سوال چھوڑ جاتی ہے:
کیا ہندوستانی جمہوریت میں اخلاقی اختیار واقعی زوال کا شکار ہو چکا ہے، یا یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو اداروں کو اپنی اصل روح کی طرف لوٹنے پر مجبور کرے گا؟

حوالہ: دی وائر (The Wire)


In a deeply significant and troubling development within India’s democratic framework, the Chief Election Commissioner Gyanesh Kumar is facing an unprecedented impeachment motion, raising profound questions about institutional integrity and moral authority.

According to a report by The Wire, as many as 193 Members of Parliament — including 130 from the Lok Sabha and 63 from the Rajya Sabha — have endorsed the motion. Originating from West Bengal, the move has rapidly evolved into a major political flashpoint.

The charges levelled against the CEC are grave and far-reaching. They include allegations of partisan and discriminatory conduct, large-scale disenfranchisement of voters through the ongoing Special Intensive Revision (SIR) of electoral rolls, misuse of constitutional authority in favour of a particular political party, and deliberate obstruction of investigations into complaints of electoral fraud.

Critics further argue that:

  • Article 324 of the Constitution, meant to ensure neutrality in electoral oversight, has allegedly been transformed into an instrument of control
  • Article 14 (Right to Equality) has been compromised through arbitrary and selective enforcement
  • Article 19(1)(a) (Freedom of Expression) is undermined when voters’ rights are subjected to suspicion
  • The basic structure of the Constitution appears weakened due to institutional bias

This marks the first instance in India’s history where a sitting Chief Election Commissioner faces such a formal removal notice, reflecting a deepening rift between opposition parties and the Election Commission.

The situation ultimately poses a haunting question:
Has moral authority within India’s democratic institutions eroded beyond repair, or is this a defining moment that may compel a return to constitutional principles and accountability?

Source: The Wire


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
اپریل 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading