25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
مقامی خبریں Local News


وانمباڑی میں چوری کی واردات — نامعلوم نقب زن زیورات و نقدی لے اُڑے

فوٹو : نورالامین FB news

وانمباڑی | 9 جنوری
(رپورٹ: عبداللہ باشاہ)

تروپاتور ضلع کے وانمباڑی کے نیتاجی نگر علاقے میں ایک افسوسناک چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم نقب زن ایک چھوٹے دکاندار کے گھر میں نقب لگا کر قیمتی سامان لے اُڑے۔

متاثرہ شخص جاوید، جو اسی علاقے میں چھوٹا کاروبار کرتے ہیں، 6 جنوری کو اہلِ خانہ کے ساتھ حیدرآباد میں ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ واپسی پر جب انہوں نے گھر کا تالا کھولا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم نقب زن چھت توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، بیورو میں رکھے تقریباً پانچ تولہ طلائی زیورات، چاندی کا سامان اور نقد رقم چرا لی گئی ہے۔

نقب زنوں نے واردات کے بعد گھر میں مرچ پاؤڈر بھی چھڑک دیا تاکہ کسی قسم کی مزاحمت یا شناخت سے بچا جا سکے۔

جاوید کی شکایت پر سٹی پولیس اسٹیشن وانمباڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور نامعلوم نقب زنوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ شہریوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور علاقہ مکینوں میں تحفظِ املاک سے متعلق تشویش پیدا کر رہا ہے۔


Burglary in Vaniyambadi

Burglary in Vaniyambadi — Unknown Burglars Make Away with Gold, Silver and Cash

Vaniyambadi | January 9
(News Desk Alifnews)

A disturbing burglary has been reported from Netaji Nagar area of Vaniyambadi in Tirupattur district, where unknown burglars broke into the house of a small trader and fled with valuables.

The victim, Javed, a small shopkeeper, had locked his house on January 6 and travelled to Hyderabad with his family to attend a relative’s wedding. Upon returning, he discovered that the burglars had entered the house by breaking through the roof and stolen approximately five tolas of gold jewellery, silver articles, and cash kept in a bureau.

The intruders reportedly scattered chilli powder throughout the house before fleeing, apparently to hinder identification or resistance.

Based on Javed’s complaint, a case has been registered at the Vaniyambadi City Police Station. Police officials inspected the spot, collected evidence, and have launched a search operation to trace the culprits.

The incident has raised concerns among local residents regarding safety and security in the area.


پالار ندی پر چیک ڈیم

پالار ندی پر ڈیم اور چیک ڈیم کی تعمیر — وانمباڑی کے لیے ترقی کی نئی امید

وانمباڑی | 10 جنوری
(مترجم: عبداللہ باشاہ)

تروپاتور ضلع کے وانمباڑی کے قریب امبالور علاقے میں دریائے پالار پر ڈیم اور مختلف مقامات پر چیک ڈیم و تعمیرِ نو کے منصوبوں کے لیے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر تقریباً 2000 کروڑ روپے کی لاگت متوقع ہے، جو خطے میں آبی تحفظ اور زرعی خوشحالی کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

چینگیلی کپم علاقے میں 29.50 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک چیک ڈیم تعمیر کیا جائے گا، جبکہ کوڈائینچی، جعفرآباد، دیولاپورم اور پردیسی پٹی علاقوں میں دریائے پالار کی تعمیرِ نو کے لیے 18.80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تقریب کی صدارت تروپاتور ضلع کی کلکٹر سیواسوندراولی نے کی۔ اس موقع پر جولارپیٹ کے ایم ایل اے کے دیوراج، آمبور کے ایم ایل اے اے سی ولاواناتھن، گڈیاتم کے ایم ایل اے امولو وجین اور ضلع پنچایت کمیٹی کے چیئرمین این کے آر سوریہ کمار موجود رہے۔

ویلور کے رکنِ پارلیمان کدر آنند نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اور منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔ محکمہ تعمیراتِ عامہ کے چیف انجینئر سی پوڈوپونی تھیلکم نے منصوبے کی تفصیلات پیش کیں، جبکہ اختتامی کلمات واٹر ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر آر وینکٹیش نے ادا کیے۔

اس تقریب میں عوامی نمائندوں، کسانوں، سماجی کارکنان اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے منصوبے کی عوامی اہمیت واضح ہوتی ہے۔


📰 Check Dams on Palar River

Foundation Laid for Dam and Check Dams on Palar River — A New Chapter of Development for Vaniyambadi

Vaniyambadi | January 10
(Translated by: Abdullah Basha)

A foundation stone-laying ceremony was held near Ambalur area of Vaniyambadi in Tirupattur district for the construction of a dam across the Palar River, along with check dams and river restoration works at multiple locations. The overall project is estimated to cost approximately ₹2000 crore, marking a significant initiative towards water conservation and agricultural development.

A check dam costing ₹29.50 crore will be constructed at Chengilikuppam, while ₹18.80 crore has been allocated for renovation works along the Palar River in Kodainchi, Jaffarabad, Devalapuram, and Pardesi Patti areas.

The event was presided over by Tirupattur District Collector Sivasundaravalli. MLAs K. Devaraj (Jolarpet), A.C. Vilavanathan (Ambur), and Amulu Vegin (Gudiyattam), along with District Panchayat Committee Chairman N.K.R. Suryakumar, were present.

Vellore Member of Parliament Kathir Anand attended as the chief guest and laid the foundation stone. Public Works Department Chief Engineer C. Podupuni Thelagam briefed the gathering on project details, while the vote of thanks was delivered by Executive Engineer R. Venkatesh of the Water Resources Department.

The ceremony witnessed the participation of public representatives, farmers, social activists, and a large number of local residents, reflecting strong public support for the project.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading