25°
Sunny, April 16, 2026 in Kathmandu
اداریہ

شمارہ نمبر 89 | الف نیوز

مدیرِ : سیّد اکبر زاہد


جمہوریت اور ہم آہنگی: ایک مشترکہ خواب

یہ کیسی سیاست ہے
جہاں اختلاف کو دشمنی میں بدل دیا گیا ہے،
اور جمہوریت—جو کبھی مکالمے کی زبان تھی— نعرہ بازی اور نفرت کے شور میں گم ہوچکی ہے۔

جمہوریت محض ووٹ ڈالنے کا عمل نہیں،
یہ ایک مسلسل اخلاقی ذمہ داری ہے—
سننے کی، سمجھنے کی، اور اختلاف کے باوجود ساتھ چلنے کی۔

مگر آج کے سیاسی منظرنامے میں
سوال یہ نہیں رہا کہ کون درست ہے،
بلکہ یہ بن گیا ہے کہ کون زیادہ بلند آواز میں بول سکتا ہے، کون زیادہ خوف پیدا کر سکتا ہے۔

قومیں اس وقت کمزور نہیں ہوتیں
جب ان میں اختلاف ہوتا ہے،
بلکہ اس وقت بکھرنے لگتی ہیں
جب اختلاف کو نفرت میں بدلا جائے،
اور ہم آہنگی کو کمزوری سمجھ لیا جائے۔

ہم آہنگی کا مطلب خاموشی یا یکسانیت نہیں،
بلکہ یہ وہ شعور ہے جس میں مختلف آوازیں
ایک دوسرے کو دبائے بغیر ایک مشترکہ سمت تلاش کرتی ہیں۔

جمہوریت اسی وقت زندہ رہتی ہے
جب اقلیت خود کو محفوظ سمجھے،
اکثریت خود کو ذمہ دار جانے،
اور ریاست خود کو
سب کی امانت سمجھے—
نہ کہ کسی ایک نظریے کی جاگیر۔

سیاسی طاقت اگر اخلاق سے خالی ہو جائے
تو وہ اقتدار تو دے سکتی ہے، مگر استحکام نہیں۔
اور استحکام کے بغیر جمہوریت صرف ایک خول بن کر رہ جاتی ہے۔

آج ضرورت اس بات کی ہے
کہ ہم سیاست کو انسانیت کے آئینے میں دیکھیں، اختلاف کو شائستگی سکھائیں،
اور مکالمے کو دوبارہ سیاست کا مرکز بنائیں۔

کیونکہ اگر جمہوریت ہم سب کی آواز نہیں بنے گی،
تو  کل خاموشی ہم سب کا مقدر بن جائے گی۔

اور تاریخ گواہ ہے—
خاموش معاشرے
کبھی آزاد نہیں رہتے۔


Issue No. 89 | Alif News

Editorial | Democracy and Harmony: A Shared Dream

What kind of politics is this,
where disagreement is turned into hostility,
and democracy—once the language of dialogue—
is lost in the noise of slogans and the echoes of hatred?

Democracy is not merely the act of casting a vote;
it is a continuous moral responsibility— to listen, to understand, and to walk together despite differences.

Yet in today’s political landscape,
the question is no longer who is right,
but who can shout louder,
who can instill more fear.

Nations do not weaken because they differ;
they begin to fracture
when disagreement is converted into hatred,
and harmony is mistaken for weakness.

Harmony does not mean silence or uniformity.
It is a conscious balance
where diverse voices coexist,
not to overpower one another,
but to seek a shared direction.

Democracy survives only when
the minority feels secure,
the majority remains accountable,
and the state recognizes itself
as a trust belonging to all—
not the property of a single ideology.

Political power,
when stripped of ethics,
may grant authority,
but it can never offer stability.
And without stability,
democracy becomes an empty shell.

Today, the moment demands
that politics be viewed
through the mirror of humanity,
that disagreement be disciplined by dignity,
and that dialogue be restored
to the very heart of public life.

For if democracy fails
to become the voice of all,
silence will one day
become the fate of everyone.

And history bears witness—
silent societies
never remain free.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading