آمبور میں مذہبی و سماجی ہم آہنگی پر اجلاس۔ ٹمل ناڈو کے وزیر ای۔ وی۔ ویلو کا اہم بیان
وانم باڑی، 29 دسمبر — (مترجم: عبداللہ باشاہ)تمل ناڈو میں مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے ریاستی وزیر E.V. ویلو نے کہا کہ
“تمل ناڈو میں مختلف برادریاں باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھتی رہی ہیں، اور یہی اس ریاست کی اصل طاقت ہے۔”
یہ بات انہوں نے انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے آمبور کے موٹوکولائی علاقے میں منعقدہ مفاہمتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جلسے کی صدارت ضلع صدر ایس ٹی نثار احمد نے کی، جبکہ ضلع سکریٹری وی حسین احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اجلاس میں ویلور کے رکن پارلیمنٹ ٹی ایم کدر آنند، جولارپیٹ کے رکن اسمبلی دیوراج، آمبور کے رکن اسمبلی اے سی ولواناتھن سمیت مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ شمالی آرکاٹ کا خطہ آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش رہا ہے اور ویلور قلعہ اس تاریخ کا زندہ ثبوت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کے مقابلے میں بھائی چارہ، انصاف اور باہمی احترام ہی تمل ناڈو کی پہچان ہیں۔
آخر میں آمبور کے صدر K.G. ایاز احمد نے تمام مہمانوں، کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔





Leave a Reply