25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
کرناٹک بس حادثہ: سلیپر بس میں اچانک آگے لگ گئی: ۹ افراد  ہلاک . وزیراعلیٰ سدارامیاہ کا تحقیقات کا حکم

کرناٹک: کرناٹک میں ایک المناک سڑک حادثے نے کئی خاندانوں کو سوگ میں مبتلا کر دیا،جہاں ایک تیز رفتار کنٹینر ٹرک کے نجی سلیپر بس سے ٹکرانے کے بعد کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے 48 پر پیش آیا، جہاں ٹکر کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحوں میں شعلے پوری بس میں پھیل گئے۔

حادثے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں بس کو شدید آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے،جس کی کھڑکیوں اور چھت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔واقعے کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ سدارامیاہ  نے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جانا ضروری ہے۔

عینی شاہدین کی گواہی: چیخ و پکار اور افراتفری حادثے کے بعد عینی شاہدین نے آگ میں گھری بس سے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر آدتیہ نے بتایاکہ بس کے اندر اچانک شعلے دیکھ کر ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔

انہوں نے کہا: ’’ہم نے شیشے توڑے اور باہر نکلنے کی کوشش کی۔لوگ چیخ رہے تھے، کچھ ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھےمگر آگ بہت تیزی سے پھیل رہی تھی ۔‘‘ ایک اور عینی شاہد کے مطابق کنٹینر ٹرک ڈرائیور نے ممکنہ طور پرغنودگی کے باعث گاڑی پر قابو کھو دیا اور ڈیوائیڈر عبور کر کے بس سے ٹکرا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بس میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ ایندھن یا ٹینکر میں رساؤ ہو سکتا ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی میں مصروف رہیں، جبکہ حادثے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
دسمبر 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading