25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
کیا ایک مخصوص مذہبی شناخت کو نشانہ بنانا خلافِ قانون نہیں؟ کیا آسام کے وزیرِ اعلی کو کھلی چھوٹ قانون نے دے رکھی ہے؟


نفرت کی علامت یا ریاستی اختیار کی توہین؟

جمہوریت کی عدالت میں ایک ویڈیو کا مقدمہ

ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد آئین، قانون اور انسانی وقار پر رکھی گئی ہے، مگر بعض اوقات اقتدار کے ایوانوں سے نکلنے والے اشارے ان بنیادوں کو لرزا دیتے ہیں۔ آسام کی حکمراں جماعت بی جے پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ایک ویڈیو — جس میں وزیر اعلیٰ Himanta Biswa Sarma کو علامتی طور پر بندوق چلاتے اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مناظر میں داڑھی اور ٹوپی پہنے افراد کو نشانہ بنتے دکھایا گیا — اسی نوعیت کا ایک سنگین لمحہ ہے۔

یہ ویڈیو محض ایک بصری اشتعال نہیں تھی بلکہ اس کے ساتھ درج جملے جیسے “Point Blank Shot”، “No Mercy” اور “Foreigner Free Assam”، ایک مخصوص مذہبی شناخت کو خوف اور تشدد کے استعارے میں بدلتے دکھائی دیے۔ شدید عوامی اور سیاسی ردِعمل کے بعد ویڈیو حذف تو کر دی گئی، مگر سوال باقی ہے:
کیا نفرت انگیز علامت کو مٹانے سے اس کی ذہنی اور سماجی بازگشت بھی ختم ہو جاتی ہے؟

جمہوری ریاست میں اقتدار کی ذمہ داری یہ نہیں کہ وہ اکثریت کے جذبات کو ہتھیار بنائے، بلکہ یہ ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کی علامت بنے۔ ہندوستان کا آئین — بالخصوص آرٹیکل 14 (برابری)، آرٹیکل 15 (امتیاز کی ممانعت) اور آرٹیکل 21 (حقِ زندگی و وقار) — کسی بھی ریاستی یا سیاسی عمل کو اس کسوٹی پر پرکھنے کا تقاضا کرتا ہے۔

الف نیوز کے نزدیک، یہ معاملہ محض ایک پارٹی ویڈیو نہیں بلکہ ریاستی اخلاقیات کا امتحان ہے۔ اگر اقتدار کی زبان میں بندوق کا استعارہ شامل ہو جائے، تو قانون کی آواز دھیمی پڑنے لگتی ہے، اور جمہوریت تماشہ بننے کا خطرہ مول لیتی ہے۔


When Power Flirts with Hate

A Constitutional Test for Indian Democracy

India’s democracy rests on the pillars of constitutional morality, rule of law, and human dignity. Yet, moments arise when symbols emerging from the corridors of power threaten to fracture these foundations. A now-deleted video shared by the Assam BJP’s official social media handle — featuring Chief Minister Himanta Biswa Sarma symbolically firing a gun, intercut with AI-generated visuals of bullets striking bearded men in skull caps — marks one such troubling moment.

Accompanied by captions such as “Point Blank Shot,” “No Mercy,” and “Foreigner Free Assam,” the video was widely criticised for visually and rhetorically targeting a religious community. While the post was eventually removed following public outrage, its deletion does not erase the deeper constitutional concern it raises.

In a democratic republic, state power is not meant to echo the impulses of majoritarian anger but to stand as a guarantor of minority rights. India’s Constitution — particularly Article 14 (Equality before Law), Article 15 (Prohibition of Discrimination), and Article 21 (Right to Life and Dignity) — draws a clear boundary between governance and incitement.

For Alif News, this episode is not merely about a provocative video; it is about the moral responsibility of authority. When the language of the state borrows the imagery of violence, the law risks losing its voice — and democracy risks being reduced to spectacle.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
فروری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading