25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
بی جے پی کے اتحادی اقلیتوں کی مفادات سے غداری کر رہے ہیں: اسٹالن


این ڈی اے اقتدار میں آئی تو تمل ناڈو کی ترقی خطرے میں پڑ جائے گی: وزیرِ اعلیٰ ایم کے اسٹالن

تنجاور / کمبکونم:
تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو اقتدار ملا تو ایک ترقی یافتہ اور سماجی ہم آہنگی کی مثال سمجھی جانے والی ریاست تمل ناڈو کی بنیادیں متزلزل ہو جائیں گی۔

کمبکونم کے نواح میں انڈین یونین مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام منعقدہ محلہ جماعتوں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ڈی ایم کے کی قیادت میں قائم سیکولر پروگریسیو الائنس ہی وہ واحد سیاسی قوت ہے جو ریاست کے سیکولر تشخص، سماجی انصاف اور اقلیتی حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔

ایم کے اسٹالن نے اے آئی اے ڈی ایم کے اور اس کے جنرل سیکریٹری ایڈاپاڈی کے پلانی سوامی پر الزام عائد کیا کہ وہ ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے بی جے پی سے اتحاد کر کے مسلسل اقلیتوں کے مفادات سے غداری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اتحاد نہ صرف ریاست کی سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ جمہوری اقدار کو بھی کمزور کرتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے اقلیتی فلاح کے حوالے سے کئی اہم اعلانات بھی کیے، جن میں علما اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے پنشن اور خاندانی پنشن میں اضافہ، اور کوئمبٹور میں ایک اضافی وقف ٹریبونل کے قیام کا فیصلہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے کی سیاست محض اقتدار کی نہیں بلکہ اعتماد، احترام اور شمولیت کی سیاست ہے۔

الف نیوز کے مطابق، ایم کے اسٹالن کی یہ تقریر محض ایک انتخابی بیان نہیں بلکہ آنے والے سیاسی معرکے میں سماجی انصاف اور سیکولرزم کے بیانیے کو مرکز میں لانے کی ایک واضح کوشش ہے۔


NDA Will Endanger Tamil Nadu’s Progress if Voted to Power: CM M.K. Stalin

Thanjavur / Kumbakonam:
Tamil Nadu Chief Minister and DMK President M.K. Stalin has issued a strong warning that the rise of the National Democratic Alliance (NDA) to power would pose a serious threat to the progress, social harmony, and secular fabric of Tamil Nadu — a State widely regarded as a model of inclusive development.

Addressing the Mahalla Jamaats Conference organised by the Indian Union Muslim League (IUML) on the outskirts of Kumbakonam, Mr. Stalin asserted that only the DMK-led Secular Progressive Alliance possesses the moral strength and political resolve to safeguard the State’s pluralistic identity and democratic values.

The Chief Minister accused the AIADMK and its General Secretary, Edappadi K. Palaniswami, of repeatedly betraying minority interests by aligning with the BJP for narrow political gains. Such alliances, he said, weaken social cohesion and undermine the constitutional promise of equality and justice.

Highlighting his government’s commitment to minority welfare, Mr. Stalin announced an increase in pensions and family pensions for Ulemas and their families, along with the establishment of an additional Waqf Tribunal in Coimbatore. He described these measures as part of a broader vision rooted in dignity, inclusion, and mutual trust.

According to Alif News, Mr. Stalin’s address went beyond routine political rhetoric, reflecting a deliberate effort to frame the forthcoming electoral contest as a choice between secular governance and divisive politics — between collective progress and ideological rigidity.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading