25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈل — خدمت، حوصلے اور وقار کی علامت


یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی خدمات کا اعتراف

نئی دہلی | الف نیوز

جمہوریہ ہند کے یومِ جمہوریہ 2026 کے موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مسلح افواج کے اہلکاروں کو دیے جانے والے اعزازات کی منظوری دے دی ہے۔ ان باوقار اعزازات میں ایک نمایاں نام کرنل صوفیہ قریشی کا بھی شامل ہے، جنہیں ان کی اعلیٰ درجے کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں وششٹ سیوا میڈل عطا کیا گیا ہے۔

کرنل صوفیہ قریشی 2025 میں پاکستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف انجام پانے والے آپریشن سندور کے دوران عالمی سطح پر بھارتی فوج کا ایک باوقار اور مضبوط چہرہ بن کر سامنے آئیں۔ ان کی متوازن، پُر وقار اور مدلل بریفنگز نے نہ صرف عسکری پیشہ ورانہ مہارت کا اظہار کیا بلکہ ہندوستانی فوج کے نظم و ضبط اور اعتماد کو بھی دنیا کے سامنے واضح کیا۔

1974 میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک عسکری خاندان میں پیدا ہونے والی کرنل قریشی نے مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی سے بایو کیمسٹری میں ماسٹرز کیا اور بعد ازاں آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی سے کمیشن حاصل کیا۔
2016 میں وہ پہلی خاتون افسر بنیں جنہوں نے ایک کثیر القومی فوجی مشق Exercise Force 18 میں بھارتی فوجی دستے کی قیادت کی، جہاں ان کا کردار Humanitarian Mine Action کے شعبے میں نمایاں رہا۔

ان کی عسکری خدمات میں آپریشن پراکرم (2001)، شمال مشرقی بھارت میں سیلابی امدادی کارروائیاں، اور اقوامِ متحدہ کے تحت کانگو میں چھ سالہ امن مشن بھی شامل ہے—جہاں امن کی بحالی کو وہ اپنی زندگی کا قابلِ فخر لمحہ قرار دیتی ہیں۔

کرنل صوفیہ قریشی کا اعزاز دراصل پیشہ ورانہ دیانت، قومی خدمت اور خواتین کی عسکری قیادت کے اعتراف کی علامت ہے۔


Colonel Sofiya Qureshi Awarded Vishisht Seva Medal — A Tribute to Service, Resolve, and Dignity

New Delhi | Alif News

On the eve of India’s 77th Republic Day, President Droupadi Murmu approved a series of military honours for personnel of the Armed Forces. Among the distinguished recipients is Colonel Sofiya Qureshi, who has been conferred the Vishisht Seva Medal for “distinguished service of a high order.”

Colonel Qureshi emerged as a composed and authoritative face of the Indian Army during Operation Sindoor (2025), conducted against Pakistan-based terrorist infrastructure. Her calm, precise, and professional briefings on the global stage reflected not only operational clarity but also the discipline and credibility of India’s armed forces.

Born in 1974 in Vadodara, Gujarat, into a military family, Colonel Qureshi holds a Master’s degree in Biochemistry from Maharaja Sayajirao University and was commissioned from the Officers Training Academy, Chennai.
In 2016, she became the first woman officer to lead an Indian Army contingent at a multinational military exercise — Exercise Force 18 — where she headed the Humanitarian Mine Action unit.

Her distinguished career includes key roles during Operation Parakram (2001), critical flood relief operations in Northeast India, and a six-year tenure with United Nations Peacekeeping Missions in Congo, where she worked toward restoring peace in conflict zones.


The recognition of Colonel Sofiya Qureshi is not merely a military honour—it is a testament to integrity, professional excellence, and the growing leadership role of women in uniform.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading