25°
Sunny, April 18, 2026 in Kathmandu
فلپائن میں مسافر فیری حادثہ: کم از کم 18 افراد جاں بحق


فلپائن میں مسافر فیری حادثہ: کم از کم 18 افراد جاں بحق، 24 تاحال لاپتہ

فلپائن کے جنوبی صوبے باسیلان کے قریب ایک مسافر فیری الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے میں اب تک 317 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق مسافر بردار جہاز ایم وی تریشا کرسٹن 3 پیر کی نصف شب کے بعد اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ زمبوانگا شہر سے جولو جزیرے (صوبہ سولو) کی جانب رواں دواں تھا۔ جہاز میں ریکارڈ کے مطابق 332 مسافر اور 27 عملے کے ارکان سوار تھے۔

کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جہاز نے رات 1:50 بجے خطرے کا سگنل دیا، جو روانگی کے تقریباً چار گھنٹے بعد تھا۔ فیری اچھی موسمی صورتحال میں باسیلان کے جزیرے بالک-بالک کے قریب، ساحل سے تقریباً ایک ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گئی۔

ابتدائی طور پر بیشتر متاثرین کو قریبی دیہات منتقل کیا گیا، بعد ازاں زخمیوں کو باسیلان کے دارالحکومت اسیبیلا کے اسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی طبی عملے کے مطابق مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث طبی سہولیات دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ کئی معمر مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

باسیلان کے گورنر مُجویو حاتمان نے ریسکیو مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر زندہ بچ جانے والوں کی حالت بہتر ہے، تاہم مسافروں کی فہرست کی ازسرِنو تصدیق جاری ہے۔

کوسٹ گارڈ کے کمانڈر کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں، تاہم باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روانگی سے قبل جہاز کو کلیئرنس دی گئی تھی اور اوور لوڈنگ کے شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ فلپائن میں سمندری حادثات نسبتاً عام ہیں، جن کی وجوہات میں پرانے جہاز، حفاظتی قوانین پر کمزور عمل درآمد اور دور دراز علاقوں میں نگرانی کا فقدان شامل ہے۔


Ferry Capsizes in Southern Philippines: At Least 18 Dead, 24 Still Missing

At least 18 people have been killed and 24 others remain missing after a passenger ferry capsized off the coast of Basilan province in the southern Philippines, according to the Philippine Coast Guard. More than 317 people have been rescued so far, with search-and-rescue operations still underway.

The passenger vessel, MV Trisha Kerstin 3, was en route from Zamboanga City to Jolo Island in Sulu province when it encountered trouble shortly after midnight on Monday. Officials said the ferry was carrying 332 registered passengers and 27 crew members.

The coast guard reported that the ferry sent a distress signal at 1:50am, around four hours after departure. The vessel sank in calm weather conditions, approximately one nautical mile off Baluk-Baluk Island in Basilan.

Survivors were initially brought to nearby coastal villages before those requiring medical attention were transferred to hospitals in Isabela City, the provincial capital. Emergency responders said medical facilities were under strain due to the large number of patients, with elderly passengers among those needing urgent care.

Basilan Governor Mujiv Hataman shared footage of the rescue efforts, showing survivors wrapped in thermal blankets and others being carried on stretchers. Authorities are still cross-checking the passenger manifest as operations continue.

The coast guard said the cause of the accident remains unclear, and a full investigation has been ordered. Officials added that the ferry had been cleared for departure and no signs of overloading were found.

Maritime accidents are relatively common in the Philippine archipelago due to aging vessels, safety lapses, and enforcement challenges, particularly in remote regions.
Alif News maintains a neutral stance, committed to fact-based reporting and the protection of human life.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading