25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
بھارت–امارات تعلقات کی ایک اور روشن صبح


شیخ محمد بن زاید کا 19 جنوری کو بھارت کا سرکاری دورہ

سفارت کاری کے افق پر ایک اور اہم صبح طلوع ہونے جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان 19 جنوری کو بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کو بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تسلسل میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ دورہ صدر شیخ محمد بن زاید کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت کا تیسرا سرکاری دورہ ہوگا، جبکہ گزشتہ ایک دہائی میں یہ ان کا پانچواں دورہ ہے۔ یہ تسلسل اس امر کی علامت ہے کہ نئی دہلی اور ابوظہبی کے تعلقات محض رسمی نہیں بلکہ گہرے اعتماد اور عملی تعاون پر استوار ہیں۔

گزشتہ برسوں میں اعلیٰ سطحی روابط نے ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کا ستمبر 2024 میں بھارت کا دورہ ہو یا دبئی کے ولی عہد اور نائب وزیرِ اعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی اپریل 2025 کی آمد—یہ سب روابط اس بڑھتی ہوئی قربت کی روشن مثالیں ہیں۔

بھارت اور امارات کے تعلقات سیاست، معیشت، ثقافت اور توانائی کے کئی مضبوط ستونوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہیں۔ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (CEPA)، مقامی کرنسی کے ذریعے لین دین اور دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے اس تعلق کو ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں تعاون اس شراکت داری کی روح ہے، جہاں روایتی وسائل کے ساتھ ساتھ نئی اور پائیدار توانائی کے میدان میں بھی اشتراک بڑھ رہا ہے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدر شیخ محمد بن زاید دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور بھارت–امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت تعاون کے نئے امکانات تلاش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے، جہاں دونوں ممالک کے خیالات میں نمایاں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔


A New Dawn in India–UAE Relations

President Sheikh Mohamed bin Zayed to Visit India

A significant chapter in contemporary diplomacy is set to unfold as, at the invitation of Prime Minister Narendra Modi, UAE President Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan will pay an official visit to India on January 19. The visit underscores the growing depth and maturity of the Comprehensive Strategic Partnership between India and the United Arab Emirates.

This will be President Sheikh Mohamed’s third official visit to India since assuming office, and his fifth visit in the past decade—an indication of the sustained intensity and warmth characterising ties between New Delhi and Abu Dhabi.

The visit follows a series of high-level engagements that have strengthened bilateral momentum, including the September 2024 visit of Abu Dhabi Crown Prince Sheikh Khaled bin Mohamed bin Zayed Al Nahyan, and the April 2025 visit of Dubai Crown Prince and UAE Deputy Prime Minister Sheikh Hamdan bin Mohammed bin Rashid Al Maktoum.

India and the UAE share a multifaceted relationship rooted in political trust, cultural affinity, and expanding economic cooperation. Both countries rank among each other’s leading trade and investment partners, supported by institutional frameworks such as the Comprehensive Economic Partnership Agreement (CEPA), local currency settlement mechanisms, and bilateral investment treaties.

Energy cooperation remains a central pillar of this partnership, encompassing long-term supply arrangements as well as growing collaboration in emerging and sustainable energy sectors.

During the visit, Prime Minister Modi and President Sheikh Mohamed bin Zayed are expected to review the entire spectrum of bilateral relations and explore new avenues of cooperation under the India–UAE Comprehensive Strategic Partnership. The two leaders will also exchange views on regional and global developments, reflecting a shared strategic outlook on key international issues.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading