25°
Sunny, April 22, 2026 in Kathmandu
مہارشٹرا کے نائب وزیرِ اعلٰی اجیت پوار طیارہ حادثہ میں ہلاک


اہم قومی خبر

برا ماتي کے آسمان پر سانحہ — اقتدار کی پرواز ملبے میں بدل گئی

نئی دہلی / مہاراشٹر:
بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو لے جانے والا طیارہ برا ماتي ایئر اسٹرپ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ رن وے سے تقریباً سو فٹ پہلے زمین سے ٹکرا گیا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد طیارہ ٹکڑوں میں بکھرا ہوا دکھائی دیا اور جائے حادثہ پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ رپورٹس کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں اجیت پوار سمیت چار دیگر افراد — جن میں پائلٹس اور سیکیورٹی عملہ شامل تھا — کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام کی جانب سے حتمی تصدیق کا انتظار ہے۔

ملک کی سیاسی قیادت میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت کئی رہنماؤں نے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ جانچ کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔

یہ خبر ارتقائی مرحلے میں ہے؛ الف نیوز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔


Ajit Pawar No More

A Tragic Descent in Baramati — When Power’s Flight Met Silence

New Delhi / Maharashtra:
According to reports published by NDTV, an aircraft carrying Maharashtra Deputy Chief Minister Ajit Pawar met with a tragic accident while attempting a second approach for landing at the Baramati airstrip. Eyewitnesses stated that the plane fell nearly 100 feet short of the runway before crashing and bursting into flames.

Video footage circulating in the media shows the aircraft broken into pieces, engulfed in fire moments after impact. Initial reports suggest that Ajit Pawar and four others, including pilots and security personnel, lost their lives in the crash. Officials, however, have said that final confirmation will follow a complete assessment.

The incident has sent shockwaves across the nation’s political landscape. Prime Minister Narendra Modi, Maharashtra Chief Minister Eknath Shinde, and West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee expressed deep shock and sorrow, calling for a thorough and transparent investigation.

Rescue and emergency teams rushed to the site immediately, while India’s aviation authorities have ordered a detailed probe to determine the cause of the crash.

This is a developing story. Alif News will continue to provide verified updates as they emerge.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading