25°
Sunny, April 18, 2026 in Kathmandu
بٹیں گے تو کٹیں گے‘‘ —    ادھو اور راج ٹھاکرے ایک ساتھبی ایم سی انتخابات میں مراٹھی اتحاد کا اعلان

ممبئی کی سیاست ایک بار پھر تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ برسوں کی سیاسی دوری کے بعد اودھے ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے نے ممبئی کارپوریشن (بی۔ایم۔سی) کےآےندہ انتخابات کے لئے ہاتھ ملا  لئے ہیں۔ دونوں ٹھاکرے کزنز نے ایک مشترکہ عوامی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ’’ ممبئی کو مراٹھی میئر ملے گا اور وہ شیو سینا۔۔ایم۔ین۔یس  اتحاد سے ہی ہوگا۔‘‘

یہ اعلان صرف انتخابی حکمتِ عملی نہیں بلکہ مراٹھی شناخت، علاقائی خودمختاری اور ممبئی کی سیاسی روح کی بازیافت کا نعرہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔

“بٹیں گے تو کٹیں گے” کا نعرہ دراصل ان قوتوں کے خلاف وارننگ ہے جو ممبئی کی سیاست کو تقسیم اور کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

برہمن  ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں یہ اتحاد بی جے پی اور دیگرف جماعتوں کے لئے ایک سنجیدہ چیلنج بن سکتا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق مہاراشٹریہ نونرمان سینا اور شیو سینا کا یہ ملاپ مراٹھی ووٹر کو ایک بار پھر متحد کرنے کی  صلاحیت رکھتا ہے۔ شیو سینا (یو۔بی۔ی) کے سربراہ اودھے ٹھاکرے نے  کہا کہ ہم نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی اددھیناتھ کے نعرے ’’بٹیں گے تو کٹیں گے‘‘ کو ایک نیا اور تیکھا سیاسی مفہوم دے دیا ہے۔

بی جے پی کہتی ہے ’’بٹیں گے تو کٹیں گے‘‘، میں کہتا ہوں ’’چوکل تار سمپل‘‘— اگر اب چوک گئے تو سب ختم ہو جائے گا۔ ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ممبئی کو مہاراشٹر سے الگ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو سیاسی طور پر ختم نہ کر دیں۔

یہ بیان صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک واضح سیاسی اعلان سمجھا جا رہا ہے، جس میں ممبئی کی شناخت، خودمختاری اور مراٹھی وقار کو مرکزِ گفتگو بنایا گیا ہے۔ اسی موقع پر ان کے کزن راج ٹھاکرے نے مراٹھی شناخت کی سیاست کو ایک ’’نئی صبح‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ مراٹھی عوام کو وہی ملے جو وہ چاہتے ہیں۔ ۔عزت، حق اور نمائندگی۔‘‘

بال ٹھاکرے کی قیادت میں مراٹھی شناخت کی یہ سیاست ماضی میں مہاراشٹر کی سیاست کی پہچان بنی رہی ہے اور وقتاََ فوقتاََ ریاستی سیاست کا رخ متعین کرتی رہی ہے۔بیس برس بعد دوبارہ متحد ہونے والے ٹھاکرے کزنز نے شندے سینا–بی جے پی اتحاد سے ناخوش رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے بھی دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کیا۔

ادھو ٹھاکرے نے طنزیہ انداز میں کہا۔ ’’جو لوگ بی جے پی میں ہو رہی چیزوں کو برداشت نہیں کر پا رہے، وہ ہمارے ساتھ آ سکتے ہیں۔‘‘   سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیان نہ صرف اتحاد کی توسیع کی دعوت ہے بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک براہِ راست سیاسی وار بھی ہے۔

Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
دسمبر 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading