/ Sep 30, 2026
Trending
سرفراز بزمی کی صدارت، پٹیل محمد یوسف مہمانِ خصوصی، سید اکبر زاہد نظامت


الف نیوز: خصوصی رپورٹ:
وانم باڑی کی سرزمین جہاں اردو زبان و ادب کی ایک دیرینہ اور زرخیز روایت اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، ایک بار پھر شعر و سخن کی خوشبو سے معطر ہونے والی ہے۔ اسی ادبی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ادارۂ ادبِ اسلامی اور انجمن خدام الاسلام وانم باڑی کے زیرِ اہتمام محترم سرفرسز بزمی کی وانمباڑی آمد کے موقع پر ایک خصوصی مشاعرہ منعقد کیا گیا، جس نے شہر کی ادبی فضا میں ایک خوب صورت رنگ پیدا کیا۔
یہ مشاعرہ 27 ستمبر 2026، بروز اتوار، بعد نمازِ مغرب ملٹی میڈیا ہال، اسلامیہ بواٸز ہاٸر سیکنڈری اسکول، وانم باڑی میں منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت راجستھان کے معروف شاعر جناب سرفراز بزمی صاحب، سوائی مادھوپور نے کی، جبکہ وانم باڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر جناب پٹیل محمد یوسف صاحب مہمانِ خصوصی تھے۔
مشاعرے کی نظامت کے فرائض جناب سید اکبر زاہد صاحب، مدیرِ اعلیٰ الف نیوز نے انجام دیے۔
اس ادبی محفل میں بیرونِ وانم باڑی سے تشریف لانے والے ممتاز شعرائے کرام میں جناب سرفراز بزمی صاحب، جناب شاکر حسن باقوی صاحب پیرم پیٹ، شفیق احمد شفیق صاحب پیرم پیٹ اور جناب محمد رفیق عالم پیرم پیٹ شامل تھے، جنہوں نے اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
مقامی شعرائے کرام میں جناب سید اکبر زاہد صاحب، جناب عبد الکریم عظمت صاحب، جناب توحید راہی صاحب، جناب ہدایت اللہ حاضر صاحب، ڈاکٹر جی امتیاز باشا رہبر، جناب الیاس راحت حرارت صاحب، جناب نمازی عبد الکریم عارف صاحب، جناب عطا الرحمن عطا صاحب، جناب اعجاز احمد اعجاز صاحب، جناب سید بلال احمد حافظ، جناب اصلپے امتیاز احمد شاد صاحب سمیت دیگر شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔
وانم باڑی کی ادبی تاریخ میں مشاعرے محض شعری اظہار کی محفلیں نہیں رہے بلکہ یہ شہر کی تہذیبی اور لسانی شناخت کے امین بھی رہے ہیں۔ ایسے اجتماعات نئی نسل کو اردو شعر و ادب سے جوڑنے، مقامی ادبی روایت کو زندہ رکھنے اور مختلف علاقوں کے اہلِ قلم کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنے کا وسیلہ بنتے ہیں۔
یہ مشاعرہ بھی اسی تسلسل کی ایک خوب صورت کڑی قرار دیا جا سکتا ہے، جہاں ماضی کی ادبی خوشبو، حال کی تخلیقی توانائی اور مستقبل کے شعری امکانات ایک ساتھ محسوس ہوتے ہیں۔ وانم باڑی کی ادبی سرزمین پر جب شعر کی آواز بلند ہوتی ہے تو یہ محض ایک محفل کی آواز نہیں ہوتی، بلکہ ایک پوری تہذیبی روایت کی بازگشت بن جاتی ہے۔
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal distribution
Copyright BlazeThemes. 2023
Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.