25°
Sunny, May 30, 2026 in Kathmandu
بہار میں ذات پات کے اظہار پر شکنجہ

گاڑیوں پر ’’برہمن، یادو، کشتریہ‘‘ لکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

NDTV کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک اہم اور سخت فیصلہ لیتے ہوئے تمام گاڑی مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے ذات پات سے متعلق الفاظ، اسٹیکرز اور شناختی جملے ایک ماہ کے اندر ہٹا دیں، ورنہ ان پر دو ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ نے جون کے پہلے ہفتے تک کی مہلت دی ہے، جس کے بعد ریاست بھر میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ ٹریفک پولیس اور جدید اے آئی کیمرے ایسے تمام خلاف ورزیوں کی نشاندہی کریں گے اور خودکار ای-چالان جاری کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دفعہ 177 کے تحت پانچ سو روپے جبکہ دفعہ 179 کے تحت دو ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی سڑکوں پر ذات پات کی نمائش معاشرتی تقسیم کو فروغ دیتی ہے، اس لیے اس روایت کو روکنا ضروری ہے۔ بہار کے مختلف اضلاع کے ٹرانسپورٹ افسران کو اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔


اے آئی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا نیا نظام

بہار حکومت نے اسی کے ساتھ جدید “انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم” (ITMS) متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت پٹنہ، گیا، بھاگلپور، مظفرپور اور دربھنگہ سمیت اہم شہروں میں ایک ہزار سے زائد اے آئی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

یہ کیمرے سرخ بتی توڑنے، تیز رفتاری، غلط سمت میں گاڑی چلانے اور ہیلمٹ نہ پہننے جیسے جرائم کی فوری شناخت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس نظام میں فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہوگی، جس کے ذریعے بار بار قانون توڑنے والوں اور مجرمانہ سرگرمیوں سے وابستہ افراد کی نگرانی ممکن ہوگی۔

سماجی مبصرین اس اقدام کو ایک طرف سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں، تو دوسری جانب بعض حلقے اسے شناخت اور سماجی اظہار پر قدغن کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔


Bihar Cracks Down on Caste Display on Vehicles

“Brahmin”, “Yadav”, “Kshatriya” Stickers to Invite Fines

According to a report by NDTV, Bihar’s Transport Department has ordered all vehicle owners to remove caste-related words, stickers, and slogans from their vehicles within one month or face fines of up to ₹2,000.

The state government has fixed the first week of June as the deadline for voluntary compliance. After that, a statewide enforcement drive will begin, supported by traffic police and AI-powered surveillance cameras capable of issuing automatic e-challans.

Under Sections 177 and 179 of the Motor Vehicles Act, 1988, violators may face penalties ranging from ₹500 to ₹2,000. Officials say the move is aimed at discouraging caste-based identity displays on public roads and promoting social harmony.

District Transport Officers across Bihar have been directed to strictly implement the order within their jurisdictions.


AI Cameras to Monitor Violations Across Bihar

Alongside the crackdown, Bihar is also introducing an “Intelligent Traffic Management System” (ITMS). More than 1,000 AI-enabled cameras are expected to be installed at key intersections in cities such as Patna, Gaya, Bhagalpur, Muzaffarpur, and Darbhanga.

The cameras will detect offences such as speeding, red-light jumping, wrong-side driving, and riding without helmets. Authorities also plan to integrate facial recognition technology to identify repeat offenders and assist law enforcement agencies.

While supporters describe the initiative as a step toward better governance and road safety, critics argue that it also raises deeper questions about identity, surveillance, and freedom of social expression in public spaces.

Leave a Reply

جنگِ خلیج کے دو پہلو!

یہ جنگ ہماری نہیں مگر سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہو رہا ہے مشتاق احمد وانمی ہم چاہے اپنے پروفائل میں خامنہ ای کی تصویر لگائیں، اسرائیل چاہے ترقی کرتا ہوا کوئی ڈرون یا میزائل دکھا کر جشن منائے، مگر اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خلیج میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آرام…

Keep reading

عبد الباری مخلص کے اعزاز میں آج شہرِ وانمباڑی میں تکریم و تہنیتی اجلاس

عبدالباری مخلص درویشِ اردو آج بروز ہفتہ وانمباڑی کی ادبی اور سماجی فضا ایک یادگار لمحے کی گواہ بننے جا رہی ہے، جہاں اردو زبان و ادب کے ایک خاموش مگر درخشاں خادم، ڈاکٹر پی۔ ایس۔ عبدالباری مخلص کے اعزاز میں تکریم و تہنیت کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب ان کی…

Keep reading
مئی 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading