25°
Sunny, May 2, 2026 in Kathmandu
علم و عرفان کا ایک روشن چراغ گل ہوگیا; مولانا ڈاکٹر سعید احمد عمری مدنی اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔


علم و عرفان کی ایک روشن شمع گل ہوگئی: وانمباڑی غم کی چادر میں ڈھل گیا

سیّد اکبر زاہد

وانمباڑی کے علمی و دینی حلقوں میں آج گہری اداسی کی لہر دوڑ گئی، جب یہ اندوہناک خبر عام ہوئی کہ مدرسہ خلیلیہ، اقبال روڈ، مسلم پور کے سرپرست، نہایت مخلص، شفیق اور باوقار استاد، حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عمری مدنی رحمہ اللہ آج بروز جمعرات صبح اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

حضرت مرحوم نے اپنی زندگی کا ایک طویل حصہ علمِ دین کی خدمت میں صرف کیا۔ آپ نے کئی برس جامعہ دارالسلام عمرآباد میں درس و تدریس کی ذمہ داریاں نہایت اخلاص اور وقار کے ساتھ انجام دیں، جہاں آپ نے طلبہ کی علمی و روحانی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اسی طرح آپ کا ایک روشن پہلو یہ بھی تھا کہ آپ ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں وانمباڑی کی مبارک مسجد (متصل یتیم خانہ) میں بعد نمازِ ظہر قرآنِ مجید کی تفسیر بیان فرماتے تھے، جس سے عوام و خواص یکساں طور پر فیضیاب ہوتے رہے۔

حضرت مرحوم اپنے علم، تقویٰ، اخلاص اور تدریسی خدمات کے باعث نہ صرف وانمباڑی بلکہ دور دراز علاقوں میں بھی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ آپ نے عربی زبان، علومِ قرآن اور دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا اور بے شمار طلبہ کو علمی و روحانی روشنی عطا کی۔

آپ کی وفات نہ صرف ایک فرد کا بچھڑنا ہے بلکہ ایک عہدِ علم کا اختتام محسوس ہوتی ہے۔ ان کی شخصیت علم و عمل کا حسین امتزاج تھی، جو اپنے شاگردوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

نمازِ جنازہ آج رات 10 بجے مسجدِ قدیم میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ اہلِ علاقہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حضرت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند کرے اور انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پسماندگان اور متعلقین کو صبرِ جمیل نصیب ہو۔

إنا لله وإنا إليه راجعون۔


A Luminous Beacon of Knowledge Extinguished — Vaniyambadi Mourns a Profound Loss

A wave of deep sorrow swept through the scholarly and religious circles of Vaniyambadi today as the news spread of the passing of Maulana Dr. Saeed Ahmad Umri Madani (Rahimahullah), the patron of Madrasa Khaliliya, Iqbal Road, Muslimpur. He departed from this mortal world on Thursday morning.

The late scholar devoted a significant part of his life to the service of Islamic knowledge. He served for many years as a teacher at Jamia Darussalam, Oomerabad, where he played a vital role in shaping the intellectual and spiritual growth of students with dedication and sincerity.

Another remarkable aspect of his life was his consistent effort to spread Qur’anic understanding among the masses. For several years, during the blessed month of Ramadan, he delivered daily Tafsir (exegesis) of the Holy Qur’an after Dhuhr prayers at Mubarak Masjid (adjacent to the orphanage) in Vaniyambadi, benefiting a wide audience of seekers of knowledge.

He was widely respected for his profound knowledge, humility, sincerity, and dedication to teaching. His contributions to Arabic language, Qur’anic studies, and Islamic education left a lasting impact not only in Vaniyambadi but far beyond.

His demise marks not merely the loss of an individual, but the fading of an era rich in scholarship and moral guidance. His life stood as a symbol of devotion, discipline, and service to the faith.

The funeral prayer (Janazah) will be held tonight at 10:00 PM at Masjid-e-Qadeem, followed by burial in the adjacent graveyard. Community members, students, and admirers are expected to attend in large numbers.

May Allah grant him complete forgiveness, elevate his ranks in Jannah, and bless his family, students, and followers with patience and strength.

Indeed, we belong to Allah, and to Him we shall return.


One response to “علم و عرفان کا ایک روشن چراغ گل ہوگیا; مولانا ڈاکٹر سعید احمد عمری مدنی اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔”

  1. Dr. Asra Avatar
    Dr. Asra

    إنا لله وإنا إليه راجعون احسن الله عزاءكم اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وجعله في اعلى عليين مع الصديقيين والشهداء والصالحين

Leave a Reply

اعتماد ٹوٹتا ہے تو محض ایک پارٹی نہیں، بلکہ پورا جمہوری نظام مجروح ہوتا ہے

فیچر مضمون سیّد اکبر زاہد جمہوریت کی روح صرف ووٹ ڈالنے کے عمل میں نہیں، بلکہ اس اعتماد میں پوشیدہ ہوتی ہے جو عوام اپنے نمائندوں پر کرتے ہیں۔ جب یہ اعتماد ٹوٹتا ہے تو محض ایک پارٹی نہیں، بلکہ پورا جمہوری نظام مجروح ہوتا ہے۔ حالیہ واقعہ، جس میں Raghav Chadha اور ان کے…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
اپریل 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading