25°
Sunny, April 18, 2026 in Kathmandu
آبنائے ہرمز میں "تحفہ” یا سفارتی اشارہ؟ جنگ کے سائے میں مذاکرات کی دھندلی امید

ٹرمپ نے کہا ایران نے دیا انہیں "تحفہ”!

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک ایسے موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں بارود کی بو اور سفارت کاری کی سرگوشیاں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں۔ امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے دس آئل ٹینکروں کو گزرنے کی اجازت دے کر ایک “تحفہ” پیش کیا ہے—گویا یہ اشارہ ہو کہ تہران مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکی امن منصوبے کو “یکطرفہ اور غیر منصفانہ” قرار دیا ہے، تاہم یہ دروازہ مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اگر واشنگٹن حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو بات چیت کی کوئی صورت نکل سکتی ہے۔

ادھر جنگی محاذ پر کشیدگی برقرار ہے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علیرضا تنگسیری کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایران کی جانب سے مسلسل میزائل حملے جاری ہیں، جن کے جواب میں اسرائیلی دفاعی نظام سرگرم ہے۔

لبنان، یمن اور خلیجی خطہ بھی اس جنگ کی لپیٹ میں آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ لبنان نے اقوامِ متحدہ میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ حوثی قیادت نے بھی ممکنہ فوجی ردعمل کی دھمکی دی ہے۔

عالمی طاقتیں، بشمول چین، یورپ اور خلیجی ممالک، جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔ اسی دوران عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو اس بحران کے معاشی اثرات کو واضح کرتا ہے۔

یہ جنگ صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہی—یہ عالمی معیشت، توانائی کی رسد، اور امن کی امیدوں کے درمیان ایک نازک توازن کی جنگ بن چکی ہے۔

“Gift” or Gesture? Fragile Diplomacy Emerges Amid Intensifying War

The West Asian conflict has entered a complex phase where warfare and diplomacy move side by side. U.S. President Donald Trump claimed that Iran allowed ten oil tankers to pass through the Strait of Hormuz as a “gift,” signaling its seriousness about negotiations.

However, Iranian officials have rejected the U.S. peace proposal as “one-sided and unfair,” though they have not entirely shut the door on diplomacy. Sources suggest that a breakthrough may still be possible if Washington adopts a more balanced approach.

On the battlefield, tensions remain high. Israel claims it has killed Iranian Revolutionary Guard Navy commander Alireza Tangsiri, while Iranian missile barrages continue, triggering air defense responses across Israel.

The conflict is increasingly regional. Lebanon plans to approach the United Nations over Israeli strikes, while Yemen’s Houthi leadership has warned of a potential military response. Gulf nations are actively trying to contain escalation and protect critical shipping routes.

Meanwhile, global powers including China and European nations are pushing for de-escalation and the reopening of the Strait of Hormuz. Oil prices have surged sharply, underlining the economic shockwaves of the conflict.

What began as a military confrontation is now evolving into a broader geopolitical crisis—where control of energy routes, regional stability, and the future of diplomacy hang in delicate balance.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
مارچ 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading