25°
Sunny, April 18, 2026 in Kathmandu
خطباتِ مدراس کی اشاعت کے سو برس مکمل ہونے پر ایک یادگار قومی کانفرنس


یادگار قومی کانفرنس بعنوان
تجدیدِ فکر و نظر کی ایک صدی اور موجودہ صورتِ حال

نئی دہلی: (اے۔این۔ بی)

نئی دہلی میں آل انڈیا مجلس مشاورت کے زیرِ اہتمام علامہ سید سیلمان ندویؒ کی شہرۂ آفاق تصنیف “خطباتِ مدراس” کی اشاعت کے سو برس مکمل ہونے پر ایک یادگار قومی کانفرنس بعنوان
“تجدیدِ فکر و نظر کی ایک صدی اور موجودہ صورتِ حال”
بتاریخ 8 فروری 2026، بروز اتوار منعقد ہوئی۔

یہ فکری و علمی کانفرنس پدم شری پروفیسر اختر الواسع (ایمرٹس پروفیسر، جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور فیروز احمد ایڈوکیٹ (صدر آل انڈیا مجلس مشاورت، سپریم کورٹ دہلی) کی دعوت پر منعقد کی گئی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ممتاز اہلِ علم، محققین اور دانشوروں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں پروفیسر سید سجاد حسین (سابق صدر شعبۂ عربی، فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی) اور ڈاکٹر تمیم احمد (چیئرمین، تنظیم فروغِ اردو تمل ناڈو) سمیت متعدد مقالہ نگاران نے اپنے وقیع اور فکر انگیز مقالات پیش کیے، جنہیں بعد ازاں اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس (ترجمان، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) نے فرمائی، جبکہ کلیدی خطبہ مولانا عتیق احمد قاسمی بستوی (استاذِ حدیث، دارالعلوم ندوۃ العلماء) نے پیش کیا، جس میں خطباتِ مدراس کی فکری معنویت اور عصرِ حاضر میں اس کی معنوی افادیت کو اجاگر کیا گیا۔

مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر اقتدار خان (صدر شعبۂ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ڈاکٹر سید فاروق، ڈاکٹر مفتی رضی الاسلام ندوی، مولانا شمس تبریز قاسمی، ڈاکٹر ادریس قریشی اور پروفیسر محمد راشد اصلاحی سمیت کئی معزز علمی شخصیات شریک رہیں۔

کانفرنس کے روحِ رواں ڈاکٹر احمد جاوید نے نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ دوپہر کے بعد تکنیکی سیشن کا آغاز ہوا، جس میں تقریباً بیس مقالہ نگاروں نے فکری، دینی اور سماجی تناظر میں اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔

یہ کانفرنس علامہ سید سیلمان ندویؒ کی فکری روایت کے تسلسل اور عصرِ حاضر میں تجدیدِ فکر کے تقاضوں پر ایک سنجیدہ، بامعنی اور تاریخ ساز علمی اجتماع ثابت ہوئی، جو نہایت وقار اور حسنِ انتظام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔


English Report

A landmark national conference was organized in New Delhi under the auspices of the All India Majlis-e-Mushawarat to mark the completion of 100 years of the publication of “Khutbat-e-Madras”, the seminal work of Allama Syed Sulaiman Nadvi (رحمہ اللہ).
The conference, titled “A Century of Renewal of Thought and Vision: Contemporary Challenges”, was held on Sunday, 8 February 2026.

Convened at the invitation of Padma Shri Professor Akhtarul Wasey, Emeritus Professor at Jamia Millia Islamia, and Mr. Firoz Ahmed, Advocate of the Supreme Court of India and President of the All India Majlis-e-Mushawarat, the conference brought together eminent scholars, intellectuals, and researchers from across the country.

Distinguished academics including Professor Syed Sajjad Hussain, former Head of the Department of Arabic, Persian and Urdu at University of Madras, and Dr. Tamim Ahmed, Chairman of Anjuman-e-Farogh-e-Urdu, Tamil Nadu, presented scholarly papers. Several contributors were honored with awards in recognition of their academic contributions.

The inaugural session was presided over by Dr. Syed Qasim Rasool Ilyas, spokesperson of the All India Muslim Personal Law Board. The keynote address was delivered by Maulana Atiq Ahmed Qasmi Bastavi, Hadith scholar at Darul Uloom Nadwatul Ulama, who eloquently highlighted the intellectual legacy of Khutbat-e-Madras and its relevance in the contemporary world.

The conference was further graced by the presence of eminent scholars including Professor Iqtidar Khan, Head of the Department of Islamic Studies at Jamia Millia Islamia, Dr. Syed Farooq, Dr. Mufti Raziul Islam Nadvi, Maulana Shams Tabrez Qasmi, Dr. Idris Qureshi, and Professor Mohammad Rashid Islahi, among others.

The proceedings were skillfully conducted by Dr. Ahmed Javed, the driving force behind the conference. The post-lunch technical sessions featured nearly twenty research presentations, engaging critically with themes of reform, intellectual renewal, and contemporary Muslim thought.

This historic conference concluded on a dignified note, standing out as a meaningful intellectual tribute to Allama Syed Sulaiman Nadvi’s enduring legacy and a thoughtful engagement with the challenges of the present age.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
فروری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading