25°
Sunny, April 28, 2026 in Kathmandu
جمہوریت کی پاسداری ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے: مفتی شیخ ابوبکر احمد

کالی کٹ جامعہ مرکز الثقافۃ میں 77 ویں یوم جمہوریہ تقریب سے شیخ ابوبکر احمد کا خطاب

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )

جمہوریت صرف ایک نظام حکومت نہیں بلکہ ایک طرز زندگی ہے جو مساوات، انصاف، اور آزادی پر مبنی ہے ، جمہوریت کو آئین کے مطابق چلانا اور اس کے اصولوں کا احترام کرنا سب سے اولین پاسداری ہے۔جمہوریت کی پاسداری کے لیے فرقہ پرستی،تخریبی سیاست کاخاتمہ اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔اس کی پاسداری ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جو ملک کی ترقی اور آزادی کو مستحکم کرتی ہے ۔مذکورہ خیالات کا ظہار کالی کٹ مرکز کیمپس میں منعقدہ 77 ویں یوم جمہوریہ تقریب پر پرچم کشائی کے بعد اپنے پیغام میں شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط آئین اور عظیم جمہوریت کا حامل ہے ۔ ہر شہری کیلئے ضروری ہے آئین اور جمہوریت کے تحفظ میں مدد کرے ،قومی اتحاد ،گناجمنی تہذیب کو فروغ دے ۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری کو ان کو بنیادی حقوق فراہم کیا جائے ،ذات پات ،نسل برادری کے امتیازی فرق کو ختم کرکے آئین کے مطابق انکے حقوق فراہم کئے جائیں ۔یہی ہمارے ملک کی پہچان اور خوبصورتی ہے ۔77 ویں یوم جمہوریہ تقریب میں مرکز کے مختلف شعبہ جات میں رنگا رنگ ،ثقافتی پروگرام ،تعلیمی مکالمہ ،کھیل کو،انعامی کوئز ،مقالہ نگاری جیسے کئی اہم پروگرامس شامل رہے ۔

مرکز ہیڈ کواٹر میں شیخ ابوبکر احمد نے قومی پرچم لہراتے ہوئے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ۔جوکہ ملک کی آئینی اقدار کے تئیں ادارے کی مستقل وابستگی کی علامت ہے۔ اس تقریب میں ایمریٹس ہوم فار کشمیری اسٹوڈنٹس، ریحان ویلی یتیم خانہ، اور اکیڈمی آف قرآن اسٹڈیز کے سینکڑوں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جو تنوع میں اتحاد اور مشترکہ قومی فخر کی عکاسی کرتے ہیں۔اورمرکز بوائز اسکول کے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹس (ایس پی سی) نے قومی پرچم کو رسمی سلامی پیش کی، جس سے تقریب کے وقار میں چار چاند لگ گیا ۔کشمیری طلبہ نے خوبصورت انداز میں قومی ترانہ پیش کیا ۔اس موقع پر اراکین اداراہ سمیت کثیر تعداد میں طلبہ شریک رہے۔

Leave a Reply

اعتماد ٹوٹتا ہے تو محض ایک پارٹی نہیں، بلکہ پورا جمہوری نظام مجروح ہوتا ہے

فیچر مضمون سیّد اکبر زاہد جمہوریت کی روح صرف ووٹ ڈالنے کے عمل میں نہیں، بلکہ اس اعتماد میں پوشیدہ ہوتی ہے جو عوام اپنے نمائندوں پر کرتے ہیں۔ جب یہ اعتماد ٹوٹتا ہے تو محض ایک پارٹی نہیں، بلکہ پورا جمہوری نظام مجروح ہوتا ہے۔ حالیہ واقعہ، جس میں Raghav Chadha اور ان کے…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading