25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
تھائی لینڈ میں کرین حادثہ: 22 ہلاک


عالمی سانحہ

Image

تھائی لینڈ میں لمحۂ قیامت

تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر آن گری، کم از کم 22 افراد جاں بحق

ناکون رتچاسیما، 14 جنوری 2026

شمال مشرقی تھائی لینڈ میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جب ایک زیرِ تعمیر بلند رفتار ریلوے منصوبے کی کرین اچانک ایک چلتی مسافر ٹرین پر آن گری۔ حادثے میں کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ صوبہ ناکون رتچاسیما کے ضلع سِکھیو میں اس وقت پیش آیا جب بینکاک سے اوبون رتچاتھانی جانے والی مسافر ٹرین اپنے معمول کے سفر پر تھی۔ کرین کے گرنے سے ٹرین پٹری سے اتر گئی اور چند لمحوں کے لیے آگ بھی بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کے مطابق زور دار آواز اور دو دھماکوں نے علاقے کو دہلا دیا۔ مقامی شہری متر انتراپنیا کے بقول، کرین کا لوہے کا حصہ ٹرین کے دوسرے ڈبے پر گرا، جو تقریباً درمیان سے کٹ گیا۔ زیادہ تر ہلاکتیں انہی ڈبوں میں ہوئیں جنہیں براہِ راست نقصان پہنچا۔

تھائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ٹرین میں 195 مسافر سوار تھے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبے تلے دبے مسافروں کو نکالنے میں مصروف رہیں۔

غیر ملکی میڈیا، بشمول الجزیرہ کے مطابق، یہ کرین ایک مشترکہ تھائی-چینی ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے پر کام کر رہی تھی، جو برسوں سے زیرِ تعمیر ہے۔ یہ منصوبہ موجودہ ریلوے لائن کے اوپر کنکریٹ کے ستونوں پر بنایا جا رہا تھا۔

یہ حادثہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ تھائی لینڈ میں صنعتی اور تعمیراتی حفاظتی معیارات ایک دیرینہ چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ریلوے اور تعمیراتی حادثات میں درجنوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

الف نیوز متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس سانحے سے سبق لے کر مستقبل میں انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔


TRAVEL TRAGEDY

Crane Collapse on Passenger Train in Thailand Kills at Least 22

Nakhon Ratchasima, January 14, 2026

At least 22 people were killed and more than 80 injured in a devastating accident in northeastern Thailand on Wednesday, when a construction crane collapsed onto a moving passenger train, causing it to derail and briefly catch fire.

The incident occurred in the Sikhio district of Nakhon Ratchasima province, around 230 kilometres northeast of Bangkok, as the train was travelling from the capital to Ubon Ratchathani. Officials confirmed that 195 passengers were on board at the time of the crash.

Eyewitnesses described a thunderous noise followed by explosions. A local resident said the crane struck the second carriage with such force that it appeared to slice the compartment in half. Most of the fatalities were reported from two of the three carriages directly hit by the falling structure.

Thailand’s Transport Minister has ordered a full-scale investigation, while rescue teams continue efforts to retrieve trapped passengers using heavy machinery.

According to reports from Al Jazeera, the crane was part of a long-delayed Thai–Chinese high-speed rail project, designed to run on elevated concrete platforms above existing rail lines. Images from the site suggest the crane toppled from one of these towering columns.

The tragedy once again highlights Thailand’s long-standing struggles with construction and industrial safety. Previous railway and infrastructure accidents in recent years have claimed dozens of lives, raising serious questions about oversight and accountability.

Alif News extends its deepest condolences to the families of the victims and hopes this tragedy will lead to stronger safety measures to protect innocent lives in the future.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading