25°
Sunny, April 22, 2026 in Kathmandu
عالمی خبریں
Image
Image
Image


امریکہ کا عالمی ماحولیاتی نظام سے انخلا — زمین کے مستقبل پر ایک کاری ضرب

واشنگٹن، 8 جنوری 2026 —
امریکی صدر Donald Trump نے ایک صدارتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے امریکہ کو 66 بین الاقوامی تنظیموں اور معاہدوں سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے، جن میں United Nations Framework Convention on Climate Change (UNFCCC) اور Intergovernmental Panel on Climate Change (IPCC) بھی شامل ہیں۔

یہ فیصلہ دنیا کے لیے غیر معمولی تشویش کا باعث ہے، کیونکہ امریکہ تاریخی طور پر دنیا کا سب سے بڑا کاربن اخراج کرنے والا ملک رہا ہے۔ اس انخلا کے نتیجے میں امریکہ نہ صرف عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اجتماعی نظام سے الگ ہو جائے گا بلکہ ترقی پذیر ممالک کو دی جانے والی ماحولیاتی مالی معاونت اور توانائی کی منتقلی کی ذمہ داری سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی تعاون کی روح کے منافی اور سائنسی حقائق سے کھلی بغاوت ہے۔ یونین آف کنسرنڈ سائنٹسٹس کی پالیسی ڈائریکٹر ریچل کلیٹس کے مطابق،

“یہ فیصلہ انسانیت کے اجتماعی مستقبل کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے اور امریکہ کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دے گا۔”

عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق چین سب سے زیادہ کاربن خارج کرتا ہے، تاہم فی کس اخراج کے لحاظ سے امریکہ اب بھی سرفہرست ہے — چین سے دگنا اور بھارت سے آٹھ گنا زیادہ۔

قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ پہلے ہی Paris Climate Agreement سے دوسری بار نکلنے کے ارادے کا اعلان کر چکا ہے، مگر UNFCCC سے باضابطہ انخلا امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اس معاہدے کا احترام اب تک دونوں بڑی امریکی جماعتیں کرتی رہی ہیں۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق یہ فیصلہ صرف ایک ملک کا سیاسی اقدام نہیں، بلکہ پوری زمین کے ماحولیاتی مستقبل کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔


US Withdraws from Global Climate Framework in Unprecedented Move

Washington, January 8, 2026 —
US President Donald Trump has signed a presidential memorandum directing the United States to withdraw from 66 international organizations and treaties, including the United Nations Framework Convention on Climate Change (UNFCCC) and the Intergovernmental Panel on Climate Change (IPCC).

This decision marks a historic rupture in global climate governance. As the world’s largest historical emitter of greenhouse gases, the US stepping away from the foundational climate treaty effectively removes it from collective global efforts to combat climate change and support vulnerable nations through climate finance, mitigation, and adaptation.

Climate experts and international institutions have strongly criticized the move, warning that it undermines decades of scientific cooperation and multilateral diplomacy. Rachel Cleetus of the Union of Concerned Scientists described the decision as “a profound moral and strategic failure that sacrifices global well-being for short-term political ideology.”

According to the World Resources Institute, while China currently leads in total CO₂ emissions, the United States remains the highest per-capita emitter among the world’s top polluters — emitting twice as much per person as China and eight times more than India.

Although the US has previously withdrawn from the Paris Climate Agreement, a complete exit from the UNFCCC is unprecedented. The convention, adopted over 30 years ago, has until now enjoyed bipartisan support across successive US administrations.

Observers warn that while global climate diplomacy will continue without the US, this withdrawal significantly weakens America’s credibility, influence, and economic position in the rapidly expanding clean energy economy.


ماحولیات کا بحران سرحدیں نہیں جانتا۔ جب طاقتور اقوام اجتماعی ذمہ داری سے منہ موڑتی ہیں تو اس کا خمیازہ کمزور معاشروں اور آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ یہ خبر محض سیاست نہیں، زمین کے ضمیر کا امتحان ہے۔

Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading