25°
Sunny, April 22, 2026 in Kathmandu
ٹمل ناڈو کو کوئی چھو نہیں سکتا: راہل گاندھی کا جذباتی بیان


"تمل ناڈو کو کوئی چھو نہیں سکتا”  راہل گاندھی کا دوٹوک اعلان، آئینی ترمیمی بل ناکام

راہل گانھی نے پارلیمنٹ میں آئین کے 131ویں ترمیمی بل کی ناکامی کے بعد تمل ناڈو میں ایک پُرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی آواز کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

یہ بل، جو حد بندی (Delimitation) سے جڑا ہوا تھا، پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ بل کے حق میں 298 ووٹ پڑے جبکہ 230 ارکان نے مخالفت کی، یوں یہ اہم قانون سازی اپنی منزل تک نہ پہنچ سکی۔

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ اس بل کو خواتین کے ریزرویشن کے نام پر پیش کیا گیا، مگر درحقیقت اس کا مقصد جنوبی ریاستوں، خصوصاً تمل ناڈو، کی نمائندگی کو کمزور کرنا تھا۔

انہوں نے کہا:

"ہندوستان ریاستوں کا ایک اتحاد ہے، اور ہر ریاست کو اپنی زبان، ثقافت اور شناخت کے تحفظ کا پورا حق حاصل ہے۔”

انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوتیں "ایک قوم، ایک زبان، ایک شناخت” کے نظریے کے تحت آئین کی روح کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

تمل زبان اور ثقافت کے دفاع پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا:

"تمل صرف ایک زبان نہیں، بلکہ ہزاروں سال کی تاریخ، احساس اور تہذیب کا نام ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت اسے ختم نہیں کر سکتی۔”

انہوں نے اس موقع پر سماجی انصاف کو مضبوط کرنے کے لیے چھ اہم ضمانتوں کا اعلان بھی کیا، جن میں خواتین، بزرگوں، طلبہ اور کمزور طبقات کے لیے مالی امداد شامل ہے۔

تمل ناڈو میں ووٹنگ 23 اپریل کو ہوگی جبکہ نتائج 4 مئی کو سامنے آئیں گے۔


"No One Can Touch Tamil Nadu” — Rahul Gandhi After Constitution Amendment Bill Fails

Senior Congress leader Rahul Gandhi strongly reacted after the failure of the Constitution (131st Amendment) Bill, 2026, stating that any attempt to weaken the voice of states like Tamil Nadu will be firmly resisted.

The bill, linked to delimitation, failed to secure the required two-thirds majority in Parliament. It received 298 votes in favour and 230 against, leading to its defeat.

Addressing a public rally in Tamil Nadu, Rahul Gandhi alleged that the bill, presented under the guise of women’s reservation, was actually aimed at reducing the political representation of southern states.

"India is a Union of States, and each state has the right to protect its language, culture, and identity,” he said.

He accused the BJP and RSS of promoting a centralised ideology of "one nation, one language, one identity,” which he claimed undermines the Constitution.

Emphasising Tamil pride, he added:

"Tamil is not just a language — it is a civilization of thousands of years. No force on this planet can touch Tamil Nadu or its identity.”

Rahul Gandhi also announced six welfare guarantees aimed at strengthening social justice, including financial assistance for women, students, senior citizens, and economically weaker sections.

Voting in Tamil Nadu will take place on April 23, with counting scheduled for May 4.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
اپریل 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading