25°
Sunny, April 18, 2026 in Kathmandu
روس کا دعویٰ: ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا


عالمی خبریں

روس کا دعویٰ: ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا: سرگئی لاوروف

ماسکو:
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اب تک ماسکو کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا تھا۔ ان کے مطابق یہی وہ بنیادی جواز تھا جس کی بنیاد پر امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا۔

ماسکو میں برونائی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران لاوروف نے کہا کہ روس کو اب تک ایسی کوئی قابلِ اعتماد معلومات نہیں ملی جو یہ ثابت کرے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف تھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر حملوں کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق عرب ممالک کو نہ صرف معاشی نقصانات کا سامنا ہے بلکہ انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو رہا ہے۔

روس نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ ایسے تمام اقدامات روکے جائیں جو شہری آبادی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران میں ایک اسکول پر مبینہ بمباری کے واقعے کا بھی حوالہ دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے ایک قصبے میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر حملے میں 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی افواج دانستہ طور پر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بناتیں۔

یہ صورتحال اس وسیع تر تنازعے کی علامت بن چکی ہے جس نے پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے۔


ALIF NEWS

Russia says no evidence Iran was developing nuclear weapons

Moscow:

Russia’s Foreign Minister Sergei Lavrov has said that Moscow has not seen any evidence suggesting that Iran was developing nuclear weapons — the main justification cited by the United States and Israel for launching military attacks against Tehran.

Speaking during talks in Moscow with Brunei’s Foreign Minister, Lavrov stated that Russia had not received any credible information confirming that Iran was pursuing a nuclear weapons programme.

He warned that the consequences of the strikes on Iran are already being felt across the Middle East. According to him, several Arab countries are facing economic repercussions while civilian casualties continue to rise.

Russia reiterated its call for an immediate cessation of hostilities, stressing that the first priority must be to halt all actions that result in harm to civilians.

Lavrov also referred to reports of a bombing of a school in Iran. Iranian state media claimed that a girls’ primary school in southern Iran was hit in an attack that killed more than 160 people. However, U.S. Secretary of State Marco Rubio said American forces do not deliberately target schools.

The conflict, observers say, is rapidly expanding and threatens to push the entire region into deeper instability.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
مارچ 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading