25°
Sunny, April 14, 2026 in Kathmandu
دنیا بارود کے دہانے پر

الف نیوز شمارہ نمبر :142؛ تاریخ: 6 مارچ 2026؛ مدیرِ اعلی: سیّد اکبر زاہد


اداریہ

سیّد اکبر زاہد

انسانی تاریخ کے صفحات گواہ ہیں کہ جب طاقت کے نشے میں فیصلے کیے جاتے ہیں تو ان کی قیمت ہمیشہ عام انسان کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ آج کی دنیا بھی ایک ایسے ہی موڑ پر کھڑی نظر آتی ہے جہاں سیاست کے ایوانوں میں بننے والی حکمتِ عملیاں میدانِ جنگ میں انسانوں کے لہو سے لکھی جا رہی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی امن کو ایک بار پھر خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان سمندر میں ہونے والے حملے، لبنان میں جاری اسرائیلی کارروائیاں اور خطے کے مختلف حصوں میں پھیلتی ہوئی جنگی آگ اس بات کا اعلان کر رہی ہے کہ دنیا ایک نئے طوفان کے دہانے پر کھڑی ہے۔

جنگ ہمیشہ صرف سرحدوں کو نہیں جلاتی، وہ تہذیبوں کو بھی زخمی کر دیتی ہے۔ جب بم گرتے ہیں تو ان کے نیچے صرف فوجی نہیں مرتے، بلکہ خواب مرتے ہیں، امیدیں مرتی ہیں اور آنے والی نسلوں کا مستقبل ملبے میں دب جاتا ہے۔

اسی دوران سماج کے اندر بڑھتی ہوئی نفرت بھی ایک خاموش جنگ بن چکی ہے۔ مذہبی مقامات کی بے حرمتی، قبرستانوں کی توہین اور مقدس علامتوں پر حملے اس بات کی علامت ہیں کہ انسانیت کے دل میں زہر گھولا جا رہا ہے۔ یہ واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ نفرت کی آگ صرف زندوں کو نہیں بلکہ مردوں کی حرمت کو بھی جلا سکتی ہے۔

دنیا کو اس وقت طاقت کی نہیں بلکہ حکمت کی ضرورت ہے۔ اس وقت اسلحے کی نہیں بلکہ مکالمے کی ضرورت ہے۔ اگر عالمی قیادت نے عقل و انصاف کا راستہ اختیار نہ کیا تو آنے والی تاریخ شاید آج کے زمانے کو اس دور کے طور پر یاد کرے گی جب انسان نے اپنی ہی تہذیب کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔

امن صرف ایک سیاسی نعرہ نہیں، بلکہ انسانی بقا کی شرط ہے۔ اگر انسانیت کو محفوظ رکھنا ہے تو دنیا کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جنگ کے راستے پر چلتی رہے گی یا انسان دوستی کے چراغ کو دوبارہ روشن کرے گی۔


Editorial

Syed Akbar Zahid

A World Standing on the Edge of Fire

History repeatedly reminds us that when decisions are made under the intoxication of power, it is always ordinary people who pay the price. Today’s world appears to be standing at a similar turning point, where strategies designed in political corridors are being written in the language of blood on the battlefield.

Rising tensions in the Middle East have once again placed global peace in jeopardy. Naval confrontations between Iran and the United States, ongoing Israeli attacks in Lebanon, and expanding military tensions across the region signal that the world may be approaching another dangerous storm.

War never burns only borders; it wounds civilizations. When bombs fall, they do not merely kill soldiers. They destroy dreams, extinguish hope, and bury the future of coming generations beneath rubble.

At the same time, growing hatred within societies has become a silent war of its own. The desecration of religious places, attacks on cemeteries, and insults directed at sacred symbols reflect a dangerous poisoning of the human spirit. Such acts remind us that hatred can burn not only the living but also the dignity of the dead.

What the world needs today is not more power, but more wisdom; not more weapons, but more dialogue. If global leadership fails to choose the path of reason and justice, future generations may remember this era as the time when humanity allowed its own civilization to drift toward flames.

Peace is not merely a political slogan — it is the condition for human survival. If humanity is to endure, the world must decide whether it will continue down the road of war or rekindle the fading lamp of compassion and coexistence.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
مارچ 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading