25°
Sunny, April 22, 2026 in Kathmandu
امریکہ کے سپریم کورٹ ٹرمپ کے عائد کردہ چند محصولات کو غیر قانونی قرار دیا: 175 ارب ڈالر واپس کرنے مطالبہ

عدالتی فیصلہ اور 175 ارب ڈالر کا سوال — کیا امریکی عوام کو رقم واپس ملے گی؟

امریکہ کی سیاست میں ایک نیا قانونی اور اخلاقی سوال سر اٹھا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد، جس میں صدر Donald Trump کے عائد کردہ بعض محصولات کو غیر قانونی قرار دیا گیا، تین ڈیموکریٹ سینیٹرز نے حکومت سے تقریباً 175 ارب ڈالر عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹر Ron Wyden، Ed Markey اور Jeanne Shaheen نے ایک بل پیش کیا ہے جس کے تحت امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کو 180 دن کے اندر اندر یہ رقم سود سمیت واپس کرنا ہوگی۔ بل میں خاص طور پر چھوٹے کاروباروں کو ترجیح دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیموکریٹ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ یہ محصولات امریکی خاندانوں اور صنعتوں پر بوجھ بنے، اور اب جب عدالت نے انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے تو رقم کی واپسی انصاف کا تقاضا ہے۔

دوسری جانب، ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رقوم کی واپسی کا معاملہ مزید عدالتی کارروائی سے طے ہوگا، اور حکومت ازخود اس عمل کا آغاز نہیں کرسکتی۔ ریپبلکن حلقے اس بحث کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، خصوصاً آئندہ وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے پین وارٹن بجٹ ماڈل کے مطابق یہ رقم اوسطاً ہر امریکی گھرانے کے لیے تقریباً 1300 ڈالر بنتی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹیرف کے اخراجات معیشت میں مختلف سطحوں پر منتقل ہوئے، اس لیے رقوم کی درست تقسیم ایک پیچیدہ عمل ہوگا۔

الف نیوز کا زاویہ

یہ محض اعداد و شمار کی بحث نہیں — یہ حکمرانی اور جوابدہی کا امتحان ہے۔
اگر کوئی ٹیکس غیر قانونی قرار پاتا ہے تو کیا ریاست پر لازم نہیں کہ وہ شہریوں کو ان کا حق واپس کرے؟

امریکی جمہوریت کا حسن اس کی ادارہ جاتی توازن میں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کا فیصلہ سیاسی مصلحتوں پر غالب آتا ہے یا نہیں۔


International Affairs

$175 Billion in Question — Will Americans Receive Tariff Refunds?

A fresh political and legal debate has emerged in Washington following a Supreme Court ruling that invalidated a series of tariff orders imposed by President Donald Trump.

Three Democratic senators — Ron Wyden, Ed Markey, and Jeanne Shaheen — have introduced legislation requiring U.S. Customs and Border Protection to refund approximately $175 billion in tariff revenues within 180 days, including interest. The proposal prioritises small businesses and encourages companies to pass refunds on to consumers.

Democrats argue that the tariffs functioned as an unlawful tax burden on American families, manufacturers, and small enterprises. With the Supreme Court’s rebuke, they contend that restitution is the logical and moral next step.

The Trump administration, however, maintains that any refund process must proceed through further court litigation, not executive action. The issue is rapidly becoming politically charged ahead of midterm elections, potentially placing Republicans on the defensive.

According to the University of Pennsylvania’s Penn Wharton Budget Model, the refunds would average roughly $1,300 per U.S. household. Yet economists caution that distributing reimbursements will be complicated, given how tariff costs were absorbed or passed along throughout the economy.

Alif News Perspective

This is more than a fiscal calculation — it is a test of institutional accountability.
When a levy is deemed unlawful, does the state not bear the responsibility to restore what was taken?

The strength of American democracy lies in the balance of its institutions. Whether legal principle prevails over political calculus will define the next chapter of this debate.


الف نیوز — جہاں خبر کے ساتھ فکر بھی ہوتی ہے

Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
فروری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading