25°
Sunny, April 18, 2026 in Kathmandu
مدرسۂ لطیفیہ کے نامور استاد پر تحقیقی کتاب کا اجرأ — ویلور میں علمی و روحانی تقریب

ویلور (الف نیوز)
شہرِ ویلور میں واقع تقریباً ۳۵۰ سالہ قدیم دینی درسگاہ مدرسۂ لطیفیہ — جسے ’’اُمُّ المدارس‘‘ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے — کے نامور استاد حضرت مولوی حافظ ڈاکٹر بشیر الحق صاحب کی حیات و خدمات پر ایک وقیع تحقیقی کتاب کی تقریبِ اجرأ بروزِ اتوار ۱۵ فروری ۲۰۲۶ بعد نمازِ مغرب احاطۂ مسجدِ حسین پور، ویلور میں منعقد ہوئی۔

یہ کتاب ڈاکٹر سید سجاد حسین (ریٹائرڈ پروفیسر، University of Madras اور سابق ڈائریکٹر، Oriental Research Institute) کی تحقیقی و تصنیفی کاوش ہے، جس میں مولوی حافظ ڈاکٹر بشیر الحق صاحب کی علمی، تدریسی اور دینی خدمات کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

تقریب کا اجرأ ویلور مساجد اسوسی ایشن کے صدر عالی جناب الحاج وی۔کے۔ عبدالعلیم صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا، جنہوں نے اس باوقار جلسہ کی صدارت بھی فرمائی۔ نظامت کے فرائض مولانا حافظ و قاری امتیاز احمد صاحب مہتمم مدرسۂ رشیدیہ، ویلور نے بحسنِ خوبی انجام دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید سجاد حسین صاحب نے فرمایا کہ مولوی حافظ ڈاکٹر بشیر الحق صاحب ایک عہد ساز علمی شخصیت ہیں، جنہوں نے تقریباً پچاس وقیع علمی و دینی کتابیں تصنیف کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیرِ اجرأ کتاب دراصل انہی پچاس تصانیف کا نچوڑ اور ان کی فکری و تحقیقی خدمات کا جامع خلاصہ ہے، جس میں مصنف نے کوشش کی ہے کہ ڈاکٹر بشیر الحق صاحب کی علمی جہات، تدریسی اسلوب اور دینی خدمات کو ایک منظم تحقیقی قالب میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شخصیات کی خدمات کو قلم بند کرنا دراصل آنے والی نسلوں کے لیے ایک علمی امانت محفوظ کرنا ہے۔

کتاب کے باقاعدہ اجرا سے قبل مولوی حافظ ڈاکٹر بشیر الحق صاحب نے بھی نہایت متواضع انداز میں اظہارِ تشکر پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر سید سجاد حسین صاحب کی اس علمی کاوش پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور جلسہ میں شریک جملہ علما، عمائدینِ شہر اور معزز مہمانوں کی شرکت کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔

جلسہ میں ممتاز اہلِ علم نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے مولوی حافظ ڈاکٹر بشیر الحق صاحب کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین میں:

  • مولانا ڈاکٹر راہی فدائی (سابق استاد، جامعہ باقیات الصالحات)
  • حضرت مولانا حافظ عبدالتواب رشادی (مہتمم دارالعلوم فیض الاسلام، ورنجی پورم)
  • پروفیسر ساجد حسین ندوی (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ اردو، نیو کالج)

سمیت دیگر معزز علمائے کرام شامل تھے۔

مقررین نے اس کتاب کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تحقیقی کاوشیں نہ صرف شخصیات کی خدمات کو محفوظ کرتی ہیں بلکہ علمی روایت کے تسلسل کو بھی استحکام بخشتی ہیں۔

جلسہ نمازِ عشاء سے قبل خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ شہر اور بیرونِ شہر سے کثیر تعداد میں علم و ادب سے وابستہ حضرات کی شرکت اس امر کی روشن دلیل تھی کہ حضرت مولوی حافظ ڈاکٹر بشیر الحق صاحب سے عوام و خواص کو گہری محبت اور قلبی عقیدت ہے۔


Vellore (Alif News):
A significant book launch ceremony was held on Sunday, 15 February 2026, after Maghrib prayers at the courtyard of Hussainpura Mosque, Vellore, marking the release of a research-based biography on Maulvi Hafiz Dr. Basheer-ul-Haq, a distinguished scholar of the historic Madrasa Latifiya.

The book has been authored by Dr. Syed Sajjad Hussain, retired professor of University of Madras and former Director of the Oriental Research Institute.

In his address, Dr. Sajjad Hussain stated that Dr. Basheer-ul-Haq has authored nearly fifty scholarly works. He explained that the newly released volume presents a distilled essence of those fifty books, offering a comprehensive overview of his intellectual, academic, and religious contributions. He described the effort as an attempt to preserve and document the legacy of a remarkable scholar for future generations.

Before the formal release, Dr. Basheer-ul-Haq expressed his heartfelt gratitude to Dr. Sajjad Hussain and other scholars and dignitaries present at the gathering.

The event concluded gracefully before Isha prayers, reflecting the deep respect and admiration held for the esteemed scholar by participants from Vellore and beyond.

Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
فروری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading