25°
Sunny, April 22, 2026 in Kathmandu
ڈنمارک کی امریکہ کو سخت وارننگ
Image
Image
Image
Image


عالمی خبر

گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں پہلے گولی، بعد میں سوال — ڈنمارک کی امریکہ کو وارننگ

کاپن ہیگن | عالمی خبر

ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس کے زیرِ انتظام جزیرے گرین لینڈ پر فوجی یلغار کی تو ڈینش فوج “پہلے گولی چلائے گی اور بعد میں سوال کرے گی”۔

وزارتِ دفاع کے مطابق یہ ہدایت 1952 کے فوجی قواعدِ کار کے تحت آج بھی نافذ ہے، جس میں سپاہیوں کو کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں فوری دفاعی کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس کے حصول کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اس مقصد کے لیے تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو آئندہ ہفتے ڈینش اور گرین لینڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے، جبکہ ڈنمارک کا مؤقف واضح ہے کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں۔

ڈینش وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں نیٹو اتحاد شدید خطرے میں پڑ جائے گا۔


Image
Image
Image

“Shoot First, Ask Questions Later”: Denmark Warns US Over Greenland Invasion

Copenhagen | World News

Denmark has warned that its forces are authorised to “shoot first and ask questions later” if the United States attempts a military invasion of Greenland.

The Danish Defence Ministry confirmed that this order stems from the 1952 Rules of Engagement, still in force, allowing troops to respond immediately to any invasion without awaiting further commands.

The warning follows renewed remarks by US President Donald Trump, who has called Greenland a strategic necessity for American national security amid rising Arctic competition.

US Secretary of State Marco Rubio is expected to meet Danish and Greenlandic leaders next week. Denmark has welcomed dialogue but firmly stated that Greenland is not for sale.

Prime Minister Mette Frederiksen cautioned that any US attack would undermine the foundations of NATO and destabilise post–World War II global security.


Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
جنوری 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading