25°
Sunny, April 16, 2026 in Kathmandu

 

دنیا کے نقشے پر پھیلے ہوئے ممالک،ان کے ایوانِ اقتدار، اور اُن ایوانوں میں بیٹھے صدور، وزرائے اعظم اور سیاست کے دعوے دار۔ یہ سب مل کر ایک ایسا منظر نامہ تشکیل دیتے ہیں جس میں سب سے بڑا سوال ابھی  تک اپنا جواب تلاش کررہا ہے۔

سوال ہے:

’’کیا اقتدار ایک امانت ہے، یا محض ایک موقع؟‘‘

ہر انتخابی مہم میں وعدوں کے چراغ جلائے جاتے ہیں،ہر منشور میں عوامی فلاح کے خواب دکھائے جاتے ہیں،
اور ہر جلسے میں مستقبل کی روشن تصویریں بنائی جاتی ہیں۔

مگر جب اقتدار حقیقت بن جاتا ہے، تو خواب اکثر فائلوں میں دفن ہو جاتے ہیں  اور وعدے اقتدار کے ایوانوں میں راستہ بھول جاتے ہیں۔

یہ محض کسی ایک ملک یا ایک خطے کی کہانی نہیں۔ یہ پوری دنیا کا مشترکہ المیہ ہے۔

کہیں آمریت کے نام پر استحکام بیچا جاتا ہے،کہیں جمہوریت کے نام پر مفادات کا بازار گرم ہوتا  ہے، اور کہیں قومی سلامتی کے پردے میں انسانی اقدار خاموشی سے قربان کر دئے جاتے ہیں۔
سیاست دان اقتدار کیوں چاہتے ہیں؟

یہ سوال سادہ ہے، مگر اس کے جواب تلخ ہیں۔ کچھ اقتدار اس لیے چاہتے ہیں کہ فیصلے کر سکیں،؎ اور کچھ اس لیے کہ فیصلوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کچھ خود کو قوم کا خادم کہتے ہیں، اور کچھ قوم کو اپنی جاگیر سمجھ بیٹھتے ہیں۔

اقتدار ایک آئینہ ہے —

یہ انسان کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیتا ہے۔ جو دل میں خدمت کا جذبہ رکھتا ہے، اس کے لیے اقتدار بوجھ بن جاتا ہے، اور جو دل میں حرص رکھتا ہے، اس کے لیے اقتدار نشہ بن جاتا ہے۔

آج دنیا کو سب سے زیادہ جس چیز کی کمی ہےوہ نئے چہرے نہیں،؎بلکہ نئی نیت ہے۔

وہ سیاست جو انسان کو مرکز بنائے، وہ قیادت جو خود کو جواب دہ سمجھے، اور وہ اقتدار جو خود کو عارضی سمجھے۔

یہ اداریہ کسی ایک حکومت کے خلاف نہیں،یہ ضمیر کی عدالت میں ایک اجتماعی سماعت ہے۔ کیونکہ جب اقتدار کا مقصد بدل جاتا ہے،تو ریاستیں کمزور نہیں ہوتیں،
بلکہ انسانیت زخمی ہو جاتی ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ عوام سوال کریں،
اور اقتدار میں بیٹھے لوگ جواب دیں۔

کیونکہ خاموشی اگر معمول بن جائے
تو ظلم روایت بن جاتا ہے۔

Leave a Reply

کیا دنیا ایک نئی صلیبی جنگ کے دہانے پر ہے؟

عالمی سیاست، مذہبی بیانیہ اور مسلم دنیا کا مستقبل سیّد اکبر زاہد حالیہ برسوں میں عالمی سیاست کا منظرنامہ نہایت پیچیدہ اور تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، طاقت کے نئے توازن کی کشمکش، اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹیجک ترجیحات نے دنیا کو ایک بار پھر اس سوال کے سامنے لا کھڑا…

Keep reading
  • قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت
    يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏  ( سورۃ الحجرات: ١٣) ترجمہ: اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ… Read more: قرآنی پیغام برائے پوری انسانیت

میری دو طرحی غزلیں

اکبر زاہد طرحی مصرع: عکس تیرا ہے دل کے درپن میں عکس تیرا ہے دل کے درپن میںنور پھیلا ہوا ہے  تن من میں تیری یادوں کا اک سمندر ہےموج در موج ہے مرے بن میں میں نے ہر سو تجھی کو دیکھا ہےتو ہی موجود  جابجا  فن میں دل کی ویرانیاں مہک اٹھیںذکر آیا…

Keep reading
دسمبر 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

Support Us

ICICI Bank
Vaniyambadi Branch
AKBAR ZAHID
Account No
619101000662
IFSC Code: ICI0006191

Discover more from Alif News الف نیوز

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading