ایران کی وارننگ: ’’یہ دوبارہ ہوگا‘‘ — اسرائیل اور امریکہ کو جنگی پیغام
تہران:ایران میں ایک بار پھر احتجاجی فضا گرم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ دارالحکومت تہران میں جمعرات کے روز بڑے بڑے بینرز نصب کیے گئے جن پر اسرائیل اور امریکہ کو براہِ راست جنگی انتباہ دیا گیا ہے۔ ان بینرز پر واضح الفاظ میں درج تھا: “It Will Happen Again” (یہ دوبارہ ہوگا)۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان بینرز پر نقشوں اور تصویری خاکوں کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی کی گئی جنہیں گزشتہ جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان میں اسرائیل کے نیواتیم ایئربیس، حیفہ کی آئل ریفائنری اور پاور پلانٹ کے علاوہ قطر میں واقع العدید ایئربیس شامل ہے، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے ان بینرز کی تصاویر وسیع پیمانے پر شائع کیں، جنہیں اسرائیل اور امریکہ کے لیے ایک واضح پیغام اور ممکنہ مستقبل کی کارروائیوں کا عندیہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اقدام خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور کسی نئی محاذ آرائی کے خدشات کو تقویت دے رہا ہے۔
Iran Issues Fresh War Warning: “It Will Happen Again”
Tehran:Tensions are once again escalating in Iran as large banners appeared across the capital Tehran on Thursday, issuing stark warnings to Israel and the United States. The banners prominently displayed the phrase “It Will Happen Again.”
According to international media reports, the displays featured maps and visuals highlighting locations that Iran claims were struck during the 12-day war in June. These included Israel’s Nevatim airbase, the Haifa refinery and power plant, and Qatar’s Al-Udeid Air Base, which hosts U.S. military forces.
Iranian state media widely circulated images of the banners, framing them as a clear message of deterrence and a warning of renewed attacks if tensions escalate further. Analysts say the move underscores Iran’s confrontational posture and adds to growing fears of another regional escalation involving Israel and the United States.




Leave a Reply