شمالی کوریا کے رہنما ’’کم جونگ اُن‘‘  کامیزائلوں اور اسلحہ جات کی پیداوار بڑھانے پر زور – Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

شمالی کوریا کے رہنما ’’کم جونگ اُن‘‘  کامیزائلوں اور اسلحہ جات کی پیداوار بڑھانے پر زور

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائلوں، توپ خانے کے گولوں کی پیداوار میں تیزی لانے اور ان کی تیاری کے لیے مزید کارخانے قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی یہ اقدامات فوجی ضروریات کو کے مطابق      فوجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ اُن نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلحہ ساز فیکٹریوں کا دورہ کیا اور فیکٹری انتظامیہ کو آئندہ سال بھرپور اور مصروف پیداوار کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔

کم جونگ آن کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کو روکنے کے لئے ملک کے میزائل اور گولہ بارود کی پیداوار کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کا یہ اعلان اس کے بعد سامنے آیا جب کم جونگ اُن کو ایک شپ یارڈ کے دورے کے دوران دکھایا گیا، جہاں ایک 8,700 ٹن وزنی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز تعمیر کی جا رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے

کہ وہ سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شائع شدہ تصاویر میں کم جونگ اُن کو اپنی بیٹی اور سینئر حکام کے ہمراہ ایک بڑی سرخی مائل رنگ کی آبدوز کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ایک اسمبلی ہال میں زیر تعمیر ہے۔

یہ آبدوز اینٹی کورروژن پینٹ سے ڈھکی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔یہ مارچ کے بعد پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اس آبدوز کی واضح تصاویر جاری کی ہیں۔ اس سے قبل صرف اس کے نچلے حصوں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔

سیئول میں قائم کوریا انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل یونفکیشن کے سینئر محقق ہونگ مِن کے مطابق، آبدوز کے ڈھانچے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں جوہری ری ایکٹر نصب ہے اور یہ جہاز تقریباً سمندر میں روانگی کے لیے تیار ہے۔

Akbar Zahid

Publisher and Editor in Chief for Alif News Bilingual Online Daily News Paper

SUBSCRIBE US

It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal distribution

Copyright BlazeThemes. 2023

Discover more from Alif News الف نیوز : مدیرِ اعلٰی: سیّد اکبر زاہد

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading